مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ الْأُمَرَاءِ يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ · حديث 3779
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّهُ سَتَكُونُ أُمَرَاءُ بَعْدِي، يُصَلُّونَ الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا، وَيُؤَخِّرُونَ عَنْ وَقْتِهَا، فَصَلُّوهَا مَعَهُمْ، فَإِنْ صَلُّوهَا لِوَقْتِهَا وَصَلَّيْتُمُوهَا مَعَهُمْ فَلَكُمْ وَلَهُمْ، وَإِنْ أَخَّرُوهَا عَنْ وَقْتِهَا فَصَلَّيْتُمُوهَا مَعَهُمْ فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ، مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ مَاتَ مَيْتَةً جَاهِلِيَّةً، وَمَنْ نَكَثَ الْعَهْدَ فَمَاتَ نَاكِثًا لِعَهْدِهِ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا حُجَّةَ لَهُ»
عبداللہ بن عامر ربیعہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان نقل کیا ہے : عنقریب میرے بعد ایسے حکمران آئیں گے جو نماز کو اُس وقت پر ادا کریں گے اور کچھ ایسے ہوں گے جو نماز کو اُس سے تاخیر میں ادا کریں گے تو تم اُن لوگوں کے ساتھ ادا کر لینا اور تم بھی اُن کے ساتھ ادا کر لو گے تو تمہارا بدلہ تمہیں ملے گا اُن کا بدلہ اُنہیں ملے گا لیکن اگر وہ نماز کو اُس سے تاخیر میں ادا کریں گے تو تم اُن لوگوں کے ساتھ وہ نماز ادا کر لینا تمہیں تمہارا ثواب ملے گا اُنہیں اُن کا گناہ ملے گا جو شخص جماعت سے علیحدہ ہوتا ہے وہ زمانہ جاہلیت کی موت مرتا ہے اور جو شخص عہد کو توڑ کر مرتا ہے تو رہد کو توڑنے والا شخص جب قیامت کے دن آئے گا تو اُ س کے پاس کوئی حجت نہیں ہو گی ۔
أَبِيهِ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ← عاصم بن عبيد الله بن عاصم ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › The door of the women delaying prayer · Hadith 3779
