مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْقُبُورِ · حديث 1579
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: أَتَكْرَهُ أَنْ نُصَلِّيَ فِي وَسَطِ الْقُبُورِ، أَوْ فِي مَسْجِدٍ إِلَى قَبْرٍ؟ قَالَ: «نَعَمْ، كَانَ يُنْهَى عَنْ ذَلِكَ» قَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ قَبْرٌ وَبَيْنِي، وَبَيْنَهُ سَعَةٌ غَيْرُ بُعْدٍ أَوْ عَلَى مَسْجِدٍ ذِرَاعٌ فَصَاعِدًا قَالَ: «يُكْرَهُ أَنْ يُصَلَّى وَسَطَ الْقُبُورِ»
ابن جریح بیان کرتے ہیں: میں نے عطا ء سے دریافت کیا: کیا آپ اس بات کو مکروہ سمجھتے ہیں ہم قبروں کے درمیان نماز ادا کریں یا کسی ایسی مسجد میں نماز ادا کریں جس کا رُخ قبر کی طرف ہو؟ اُنہوں نے جواب دیا: اس بات سے منع کیا گیا ہے ۔ ابن جریح نے بیان کیا : اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے اگر قبر کے اور میرے درمیان کچھ فاصلہ ہو یا مسجد اور قبر کے درمیان چند گز کا فاصلہ ہو؟ تو عطا ء نے کہا: یہ بات مکروہ ہے قبروں کے درمیان نماز ادا کی جائے ۔
قُلْتُ لِعَطَاءٍ: أَتَكْرَهُ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › The door of prayer over graves · Hadith 1579
