مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ الْإِمَامِ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ بِهِ أَعْجَمِيَّةٌ · حديث 3852
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ قَالَ: سَمِعْتُ عُبَيْدَ بْنِ عُمَيْرٍ يَقُولُ: اجْتَمَعَتْ جَمَاعَةٌ فِي بَعْضِ مَاءٍ حَوْلَ مَكَّةَ - قَالَ: حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ: بِأَعْلَى الْوَادِي هَهُنَا - قَالَ: وَفِي الْحَجِّ، فَحَانَتِ الصَّلَاةُ، فَتَقَدَّمَ رَجُلٌ مِنْ آلِ أَبِي السَّائِبِ الْمَخْزُومِيِّ أَعْجَمِيِّ اللِّسَانِ قَالَ: فَأَخَّرَهُ الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ، وَقَدَّمَ غَيْرَهُ، وَتَغَيَّبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَلَمْ يَعَرِّفْهُ بِشَيْءٍ حَتَّى جَاءَ الْمَدِينَةَ، فَلَمَّا جَاءَ الْمَدِينَةَ عَرَّفَهُ بِذَلِكَ، فَقَالَ الْمِسْوَرُ: «أَنْظِرْنِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّ الرَّجُلَ كَانَ أَعْجَمِيَّ اللِّسَانِ، وَكَانَ فِي الْحَجِّ، فَخَشِيتُ أَنْ يَسْمَعَ بَعْضُ الْحَاجِّ قِرَاءَتَهُ فَيَأْخُذُ بِعُجْمَتِهِ» قَالَ: «أَوَ هُنَالِكَ ذَهَبْتَ؟» قَالَ: نَعَمْ قَالَ: «أَصَبْتَ»
عطا ء نقل کرتے ہیں: عبید بن عمیر نے یہ بات بیان کی ہے : ایک مرتبہ کچھ لوگ مکہ کے آس پاس کسی پانی کے پاس اکھٹے ہوئے راوی کہتے ہیں: میرا یہ خیال ہے اُنہوں نے یہ بات بتائی تھی کہ وہ مکہ مکرمہ کے بالائی حصہ کی طرف اکھٹے ہوئے اور یہ حج کے موقع کی بات ہے اسی دوران نماز کا وقت ہو گیا تو ابو سائب مخروی کی آل سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جس کی زبان میں لکنت تھی وہ آگے بڑھا تو حضرت مسور بن مخرمہ نے اُسے پیچھے کر دیا اور دوسرے شخص کو آگے کر دیا ۔ حضرت عمر کو اس صورت حال کے بارے میں پتا چلا لیکن اُنہیں اس بارے میں واضح نہیں ہو سکا یہاں تک کہ وہ مدینہ منورہ آگئے جب ہو مدینہ منورہ آئے اور اُنہیں اس ساری صورت حال کے بارے میں تفصیلی طور پر پتا چلا تو حضرت مسور بن مخرمہ نے کہا: اے امیر المومنین ! آپ خو ملاحظہ فرمائے کہ ایک شخص جس کی زبان میں لکنت ہے اور حج کا موقع ہے تو مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ حاجیوں میں سے کوئی شخص اس کی تلاوت سنے گا اور اس کی لکنت کے ساتھ اُسے حاصل کرے گا ۔ حضرت عمر نے دریافت کیا: کیا تم نے وہیں سے اُسے ایسا کر دیا تھا ؟ مسور بن مخرمہ نے جواب دیا: جی ہاں! تو حضرت عمر نے کہا: تم نے ٹھیک کیا ہے ۔
حَسِبْتُ ← اجْتَمَعَتْ جَمَاعَةٌ فِي بَعْضِ مَاءٍ حَوْلَ مَكَّةَ ← عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › The door of the imam reciting the Qur’an in a non-Arabic · Hadith 3852
