مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ ‹ بَابُ كَمْ بَيْنَ كُلِّ تَكْبِيرَتَيْنِ · حديث 5696
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قَالَ لِي عَطَاءٌ: «يَقُومُ الْإِمَامُ فَيُكَبِّرُ لِاسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ، ثُمَّ يَمْكُثُ سَاعَةً يَدْعُو وَيَذْكُرُ فِي نَفْسِهِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَكُونَ بَلَغَهُمْ قَوْلٌ مَعَلُومٌ وَلَا مِنْ دُعَاءٍ وَلَا مِنْ غَيْرِهِ، ثُمَّ يُكَبِّرُ الثَّانِيَةَ، ثُمَّ يَمْكُثُ كَذَلِكَ سَاعَةً يَدْعُو فِي نَفْسِهِ وَيُكَبِّرُ، ثُمَّ كَذَلِكَ بَيْنَ كُلِّ تَكْبِيرَتَيْنِ سَاعَةٌ يَدْعُو وَيَذْكُرُ فِي نَفْسِهِ حَتَّى يُكَبِّرَ سِتًّا بِتَكْبِيرَةِ الِاسْتِفْتَاحِ، ثُمَّ يَقْرَأُ، فَإِذَا خَتَمَ كَبَّرَ السَّابِعَةَ لِلرَّكْعَةِ، ثُمَّ قَامَ فِي الثَّانِيَةِ، فَإِذَا اسْتَوَى قَائِمًا كَبَّرَ ثُمَّ مَكَثَ سَاعَةً يَدْعُو فِي نَفْسِهِ وَيَذْكُرُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ الثَّانِيَةِ، ثُمَّ كَذَلِكَ حَتَّى يُكَبِّرَ خَمْسًا قَبْلَ الْقِرَاءَةِ، فَإِذَا خَتَمَ كَبَّرَ السَّادِسَةَ فَتِلْكَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ تَكْبِيرَةً، كُلُّهُنَّ يُكَبِّرُ الْإِمَامُ وَهُوَ قَائِمٌ». قَالَ ذَلِكَ غَيْرَ مَرَّةٍ وَلَا يُحْتَسَبُ فِي ذَلِكَ بِتَكْبِيرَةِ السُّجُودِ
ابن جریح بیان کرتے ہیں: عطا ء نے مجھ سے کہا : امام کھڑا ہو کر نماز کے آغاز کے لیے تکبیر کہے گا پھر وہ کچھ دیر کھڑا رہے گا اور پست آواز میں دعا کرے گا اور ذکر کرے گا یوں صورت ہو گی کہ لوگوں تک کوئی متعین قول یا اُس کی دعا ا کا کوئی حصہ یا کوئی اور چیز نہ پہنچے پھر وہ دوسری مرتبہ تکبیر کہے گا پھر وہ کچھ ٹھہرا رہے گا اس دوران وہ پست آواز میں دعا کرے گا پھر و ہ تکبیر کہے گا اسی طرح وہ ہر دو تکبیروں کے درمیان کچھ دیر کے لیے ٹھہر کر دعا کرے گا اور پست آواز میں ذکر کرے گا یہاں تک کہ تکبیر تحریر یمہ سمیت جب وہ چھ تکبیریں کہہ دے گا تو پھر وہ تلاوت شروع کرے گا جب وہ تلاوت ختم کرے گا تو رکوع میں جانے کے لیے ساتویں پرتبہ تکبیر کہے گا پھر وہ دوسری رکعت میں کھڑا ہو گا تو جب وہ سیدھا کھڑا ہو جائے گا تو تکبیر کہے گا پھر وہ تھوڑی دیر ٹھہرا رہے گا جس میں وہ پاس آوا ز میں دعا کرے گا اور ذکر کرے گا پھر وہ دوسری تکبیر کہے گا پھر اسی طرح وہ پانچ تکبیر کہے گا جو تلاوت سے پہلے ہوں گی جب وہ تلاوت ختم کر لے گا تو وہ چھٹی تکبیر کہے گا یہ کل تیرہ تکبیریں ہو جائیں گی امام یہ تمام تکبیریں قیام کی حالت میں کہے گا ۔ اُنہوں نے کئی مرتبہ یہ بات کہی کہ ان تکبروں میں سجدہ میں کانے والی تکبیریں شامل نہیں ہوں گی۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The two Eid prayers book › What is the door between all two capitals · Hadith 5696
