مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّشَهُّدِ · حديث 3061
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ حَمَّادٍ، وَمَنْصُورٍ، وَحُصَيْنٍ، وَالْأَعْمَشِ، وَأَبِي هَاشِمٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، وَأَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كُنَّا لَا نَدْرِي مَا نَقُولُ فِي الصَّلَاةِ، فَكُنَّا نَقُولُ: السَّلَامُ عَلَى اللَّهِ، السَّلَامُ عَلَى جِبْرِيلَ، السَّلَامُ عَلَى مِيكَائِيلَ، فَعَلَّمَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " لَا تَقُولُوا السَّلَامُ عَلَى اللَّهِ، إِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّلَامُ، فَإِذَا جَلَسْتُمْ فِي رَكْعَتَيْنِ فَقُولُوا: التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ " قَالَ أَبُو وَائِلٍ فِي حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا قُلْتَهَا أَصَابَتْ كُلَّ عَبْدٍ صَالِحٍ فِي السَّمَاءِ وَفِي الْأَرْضِ» وَقَالَ أَبُو إِسْحَاقَ فِي حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ: «إِذَا قُلْتَهَا أَصَابَتْ كُلَّ مَلَكٍ مُقَرَّبٍ أَوْ نَبِيٍّ مُرْسَلٍ أَوْ عَبْدٍ صَالِحٍ [ص:200]، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ»
حضرت عبداللہ بیان کرتے ہیں: ہمیں یہ معلوم نہیں تھا ہمیں نماز میں کیا پڑھنا چاہیے تو ہم نے یہ کہنا شروع کیا : اللہ تعالیٰ پر سلام ہو ! حضرت میکائیل پر سلام ہو! تو نبی اکرمﷺ نے ہمیں تعلیم دی اور فرمایا: تم لوگ یہ نہ کہو کہ اللہ تعالیٰ پر سلام ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ تو خو د سلامتی عطا ء کرنے والا ہے جب تم دو رکعات ادا کرنے کے بعد بیٹھو تو یہ پڑھو : ہر طرح کی زبانی جسمانی اور مالی عبادات اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہیں اے نبی ! آپ پر سلام ہو ! اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اُس کی برکتیں نازل ہوں ! ہم پر اور اللہ تعالیٰ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو ! یہاں ایک راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: جب تم یہ کلمات پڑھ لوگے تو آسمان اور زمین میں موجود ہر نیک بندے پر سلام پہنچ جائے گا ۔ جبکہ ایک راوی نے اپنی روایت نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : جب تم یہ کلمات پڑھ لو گے تو ہر مقرب فرشتے مرسل نبی اور نیک بندے تک سلام پہنچ جائے گا ۔ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد اُس کے بندے اور رسول ہیں۔
عَبْدُ اللَّهِ ← الأَسْوَدِ وَأَبِي الأَحْوَصِ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← أَبِي وَائِلٍ ← حَمَّادٍ، وَمَنصُورٍ، وَحُصَيْنٍ، وَالأَعمَشِ، وَأَبِي هَاشِمٍ، ← الثَّوْرِيُّ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › Chapter of Shahada · Hadith 3061
