مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ مَنْ أَتَمَّ فِي السَّفَرِ · حديث 4459
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: لَا أَعْلَمُ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُوفِي الصَّلَاةَ فِي السَّفَرِ إِلَّا سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: «وَكَانَتْ عَائِشَةُ تُوُفِي الصَّلَاةَ فِي السَّفَرِ وَتَصُومُ» قَالَ: وَسَافَرَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَوْفَى سَعْدٌ الصَّلَاةَ وَصَامَ، وَقَصَرَ الْقَوْمُ وَأَفْطَرُوا فَقَالُوا لِسَعْدٍ: كَيْفَ يُفْطِرُونَ وَيَقْصُرُونَ وَأَنْتَ تُتِمُّهَا وَتَصُومُ؟ قَالَ: «دُونَكُمْ أَمْرَكُمْ؛ فَإِنِّي أَعْلَمُ بِشَأْنِي» قَالَ: فَلَمْ يُحَرِّمْهُ عَلَيْهِمْ سَعْدٌ وَلَمْ يَنْهَهُمْ عَنْهُ
ابن جریح نے عطا ء کا یہ بیان نقل کیا ہے : میں نے نبی اکرمﷺ کے اصحاب میں سے کسی کو بھی سفر کے دوران مکمل نماز ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا صرف حضرت سعد بن ابی وقاص ایسا کیا کرتے تھے ۔ عطا ء فرماتے ہیں: سیدہ عائشہ بھی سفر کے دوران مکمل نماز ادا کرتی تھیں اور وہ روزہ بھی رکھا کرتی تھیں ۔ عطا ء بیا ن کرتے ہیں: ایک مرتبہ حضرت سعد بن ابی وقاص نے نبی اکرمﷺ کے چند صحابہ کرام کے ہمراہ سفر کیا تو حضرت سعد نے نماز مکمل ادا کی اور روزہ بھی رکھا جبکہ باقی لوگوں نے قصر نماز ادا کی اور روزہ نہیں رکھا ۔ کچھ لوگوں نے حضرت سعد سے کہا: کیا وجہ ہے کہ لوگ تو روزہ ترک کیے ہوئے ہیں اور نماز بھی قصر پڑھ رہے ہیں جبکہ آپ نماز مکمل پڑھ رہے ہیں اور روزہ بھی رکھے ہوئے ہیں ؟ تو حضرت سعد نے فرمایا: تم لوگ اپنا معاملہ سنبھالو ! مجھے اپنے معاملہ کے بارے میں زیادہ بہتر پتا ہے ۔ راوی کہتے ہیں: حضرت سعد نے اُن لوگوں کے عمر کو حرام قرار نہیں دیا اور اُن لوگوں کو ایسا کرنے سے منع بھی نہیں کیا ۔
عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › The section of the person who completes the journey · Hadith 4459
