مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصِّيَامِ ‹ بَابُ سَلْسَلَةِ الشَّيَاطِينِ وَفَضْلِ رَمَضَانَ · حديث 7383
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِشَهْرِ رَمَضَانَ: «إِنَّ هَذَا الشَّهْرَ قَدْ حَضَرَ، وَإِنَّهُ شَهْرٌ مُبَارَكٌ افْتَرَضَ اللَّهُ صِيَامَهُ، تُغْلَقُ فِيهِ أَبْوَابُ الْجَحِيمِ، وَتَفْتَحُ فِيهِ أَبْوَابُ الْجِنَانِ، وَتُغَلُّ فِيهِ الشَّيَاطِينُ، فِيهِ لَيْلَةٌ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ، مَنْ حُرِمَهَا فَقَدْ حُرِمَ»
ابو قلابہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے رمضان کے مہینہ کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی ہے : یہ مہینہ آگیا ہے اور یہ برکت والا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ نے اس روزوں کو فرض قرار دیا ہے اس میں جہنم کے دروازوں کو بند کر دیا جاتا ہے اور اس میں جنت کے دروازوں کو کھول دیا جاتا ہے اور اس میں شیاطین کو بیڑیاں ڈال دی جاتی ہیں اس مہینہ میں ایک رات ایسی ہے جو ایک ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے جو شخص اس سے محروم رہا وہ واقعی محروم رہا ۔
أَبِي قِلَابَةَ، ← أَيُّوبَ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 7383
