مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ الْقَوْلِ بَعْدَ التَّشَهُّدِ · حديث 3082
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّهُ كَانَ يُعَلِّمُهُمُ التَّشَهُّدَ ثُمَّ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِ كُلِّهِ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ عِبَادُكَ الصَّالِحُونَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَ بِهِ عِبَادُكَ الصَّالِحُونَ، اللَّهُمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ، رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا، وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ، رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ»
عمیر بن سعد حضرت عبداللہ بن مسعو د کے بارے میں نقل کرتے ہیں: وہ اُنہیں تشہد کے طریقہ کی تعلیم دیتے تھے اور پھر یہ پڑھتے تھے : اے اللہ! میں تجھ سے ہر قسم کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں جس کا مجھے علم ہو اور جس کا مجھے علم نہ ہو اور میں ہر قسم کی برائ سے تیری پناہ مانگتا ہوں خواہ مجھے اُس کا علم ہو یا مجھے اُس کا علم نہ ہو اے اللہ! میں تجھ سے ہر وہ بھلائی مانگتا ہوں جو تیرے نیک بندے نے تجھ سے مانگی ہے اور میں ہر اُس چیز کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں جس کے شر سے تیرے نیک بندوں نے تیری پناہ مانگی ہے اے اللہ! ہمارے پروردگار! تو ہمیں دنیا میں بھلائی عطا ء کر اور آخر ت میں بھلائی عطا ء کر اور ہمین جہنم کے عذاب سے بچا دے اے ہمارے پروردگار ! تو ہمارے گناہوں کی مغٖرت کر دے اور ہمارے برائیوں کو ہم سےد ور کر دے اور ہمیں نیک لوگوں کا موت کے بعد ساتھ نصیب کرنا اے ہمارے پروردگار ! تو نے اپنے رسول کی زبانی ہمارے ساتھ جو وعداہ کیا ہے وہ ہمیں عطا ء کر اور تو قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ کرنا بےشک تو وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا ۔
ابْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّهُ كَانَ يُعَلِّمُهُمُ التَّشَهُّدَ ثُمَّ ← عمير بن سعد ← الْاَعْمَشِ ← الثَّوْرِيُّ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 3082
