مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصِّيَامِ ‹ بَابُ الرَّجُلُ يَأْتِي الْقِيَامَ وَلَمْ يُصَلِّ الْعِشَاءَ · حديث 7796
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: «إِنْ أَلْفَاكَ الْقَارِئُ تُصَلِّي الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ فِي رَمَضَانَ، قَدْ كَبَّرْتَ قَبْلَهُ، فَاجْعَلْ صَلَاتَكَ الْعِشَاءَ صَلِّهَا بِصَلَاتِهِ إِنْ كَانَ يُتِمُّهَا وَإِلَّا فَخَالِفْهُ، وَلَا تُصَلِّ بِصَلَاتِهِ»، فَقُلْتُ: كَبَّرَ قَبْلِي وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أُصِلِّيَ الْعِشَاءَ قَالَ: «فَكَبِّرْ، وَاجْعَلْهَا الْعِشَاءَ إِنْ كَانَ يُتِمُّهَا، وَإِلَّا فَاجْعَلْهَا سَبَحَةً، ثُمَّ صَلِّ الْعِشَاءَ بَعْدُ»
ابن جریح نے عطا ء کا یہ قول نقل کیا ہے : اگر قاری تمہیں ایسے عالم میں پاتا ہے کہ تم رمضان میں عشا ء کی نماز ادا کر رہے ہو اور تم نے قاری سے پہلے تکبیر کہہ دی تو تم اپنی نماز کو عشا ء کی نماز بنا لو اور قاری کی اقتدا ء میں نماز ادا کرو اگر وہ اُسے مکمل ادا کرتا ہے ورنہ تم اُس کے بر خلاف کرو اور تم اُس کی نماز کی اقتدا ء نہ کرو ۔ میں نے کہا : اگر وہ مجھ سے پہلے تکبیر کہہ چکا ہو اور میں عشا ء کی نماز ادا کرنے کا اردہ رکھتا ہوں تو اُنہوں نے کہا: تم تکبیر کہو اور اُسے عشا ء کی نماز بنا لو اگر وہ اسے مکمل ادا کرتا ہے ورنہ تم اسے نفل نماز بنا لو اور پھر اُس کے بعد عشا ء کی نماز ادا کرو ۔
عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The fasting book › The door of the man is to come to rise up and not to pray the evening · Hadith 7796
