مصنف عبدالرزاق · كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْحَمَّامِ هَلْ يُغْتَسَلُ مِنْهُ · حديث 1137
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قَالَ لِعَطَاءٍ إِنْسَانٌ: أَغْتَسِلُ بِمَاءٍ غَيْرِ مَاءِ الْحَمَّامِ إِذَا خَرَجْتُ؟ قَالَ: «نَعَمْ». قَالَ: قُلْتُ لَهُ: فَإِنَّ الْحَمِيمَ يَكُونُ فِي الْمَكَانِ الطَّيِّبِ يَخْرُجُ مِنْهُ قَالَ: «لَا أَدْرِي مَا تَغِيبُ عَنِّي مِنِ امْرَأَةٍ»، قُلْتُ لَهُ: اطَّلَيْتُ فَاغْتَسَلْتُ فِي الْحَمَّامِ أَيُجْزِئُ عَنِّي مِنَ الْوُضُوءِ؟ قَالَ: «أَخْشَى أَنْ يَكُونَ أَسْقَطْتَ بَيْنَ ذَلِكَ مِنَ الْوُضُوءِ شَيْئًا»
ابن جریح بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے عطا ء سے دریافت کیا : حمام سے جو پانی آتا ہے اس کے علاوہ پانی کے ذریعے غسل کر سکتا ہوں؟اُنہوں نے فرمایا: جی ہاں! میں نے اُن سے دریافت کیا : اُس میں سے جو گرم پانی نکلتا ہے وہ تو صاف جگہ پر ہوتا ہے؟اُنہوں نے فرمایا: مجھے نہیں معلوم کہ عورت میں سے کونسی چیز مجھ سے پوشیدہ رہتی ہے ۔ میں نے اُن سے دریافت کیا : میں حمام میں بال صفا پاؤڈڑ استعمال کرتا کر کے غسل کرتا ہوں تو کیا یہ وضو کی جگہ میرے لیے کافی ہوگا ؟ اُنہوں نے یہ فرمایا: مجھے یہ اندیشہ ہے کہ تم نے درمیان میں وضو کا کچھ حصہ چھوڑ دیا ہوگا۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 1137
