مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الزَّكَاةِ ‹ بَابُ الصَّدَقَاتِ · حديث 6792
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدُ بْنُ زِياَدِ بْنِ بِشْرٍ الْأَعْرَابِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو يَعْقُوبَ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: قَرَأْنَا عَلَى عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ فِي صَدَقَةِ الْغَنَمِ فِي كُلِّ أَرْبَعِينَ شَاةَ، شَاةٌ، إِلَى أَنْ تَبْلُغَ عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا شَاتَانِ إِلَى أَنْ تَبْلُغَ مِائَتَيْنِ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا ثَلَاثُ شِيَاهٍ إِلَى ثَلَاثِ مِائَةٍ، فَإِنْ كَثُرَتِ الْغَنَمُ فَفِي كُلِّ مِائَةِ شَاةٍ شَاةٌ، وَفِي الْإِبِلِ فِي كُلِّ خَمْسٍ شَاةٌ، وَفِي عَشْرٍ شَاتَانِ، وَفِي خَمْسَ عَشْرَةَ ثَلَاثُ شِيَاهٍ، وَفِي عِشْرِينَ أَرْبَعُ شِيَاهٌ، فَإِذَا بَلَغَتْ أَرْبَعًا وَعِشْرِينَ فَفِيهَا بِنْتُ مَخَاضٍ، فَإِنْ لَمْ تَكُنْ بِنْتُ مَخَاضٍ فَابْنُ لَبُونَ ذَكَرٌ، إِلَى خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ، فَإِنْ زَادَتْ فَفِيهَا ابْنَةُ لَبُونَ إِلَى خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ، فَإِنْ زَادَتْ فَفِيهَا حِقَّةٌ طَرُوقَةُ الْفَحْلِ إِلَى سِتِّينَ [ص:4]، فَإِنْ زَادَتْ فَفِيهَا جَذَعَةٌ إِلَى خَمْسٍ وَسَبْعِينَ، فَإِنْ زَادَتْ فَفِيهَا بِنْتَا لَبُونَ إِلَى تِسْعِينَ، فَإِنْ زَادَتْ فَفِيهَا حِقَّتَانِ طَرُوقَتَا الْفَحْلِ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِنْ زَادَتْ فَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بِنْتُ لَبُونَ، وَتُحْسَبُ صِغَارُهَا، وَكِبَارُهَا "
زہری نے بکرویوں کی زکوٰۃ کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے : ہر چالیس بکریوں میں سے ایک بکری کی ادائیگی لازمی ہو گی اور یہ حکم ایک سو بیس سال میں ہے جب ایک بھی زیادہ ہو جائے گی تو دوسو تک میں دو بکریوں کی ادائیگی لازم ہو جائے گی تو تین سو تک میں تین بکریوں کی ادائیگی لازم ہو جائے گی اگر بکریاں زیادہ ہو جائیں تو ہر ایک سو بکریوں میں سے ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو جائے گی اونٹوں میں سے ہر پانچ میں ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی اور ہر دس میں سے دو بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گیا اور ہر پندراں میں سے تین بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی اور بیس میں سے چار بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی جب ان کی تعداد زیادہ ہو جائے تو ان میں بنت مخاض کی ادائیگی لازم ہو گی اگر بنت مخاض نہ ہو تو ابن لبون مذکر کی ادائیگی لازم ہو گی یہ حکم پینتیس تک کے لیے ہے اگر اس سے زیادہ ہو جائیں تو ان میں سے ایک بت لبون کی ادائیگی کی جائے گی اور یہ پینتالیس کے لیے ہے اگر ایک بھی زیادہ ہو جائے تو اس میں حقہ کی ادائیگی لازم ہو گی جسے جفتی کے لیے دیا جا سکے یہ حکم ساٹھ تک کے لیے ہے اگر زیادہ ہو جائیں تو پچھتر تک میں ایک جذعہ کی ادائیگی لازم ہو گی اگر زیادہ ہو جائیں تو ان میں سے دو بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی یہ حکم نوحے تک کے لیے ہے اگر اس سے بھی زیادہ ہو جائیں تو اس میں دو حقہ کی ادائیگی لازم ہو گی جنہیں جفتی کے لیے دیا جا سکے یہ حکم ایک سو بیس تک کے لیے ہے اگر اس سے بھی زیادہ ہو جائیں تو ہر پچاس میں سے ایک حقہ کی اور ہر چالیس میں سے ایک بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی اس میں چھوٹے اور بڑے جانوروں کا حساب کیا جائے گا ۔
مَعْمَرٌ، ← قَرَأْنَا عَلَى عَبْدِ الرَّزَّاقِ ← أَبُو يَعْقُوبَ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادِ بْنِ بِشْرٍ الْأَعْرَابِيُّ
Hadith 6792
