مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ: الرَّجُلُ يُوتِرُ , ثُمَّ يَسْتَيْقِظُ فَيُرِيدُ أَنْ يُصَلِّيَ · حديث 4682
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: «أَنَّهُ كَانَ إِذَا نَامَ عَلَى وِتْرٍ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ صَلَّى رَكْعَةً إِلَى وِتْرِهِ فَيَشْفَعُ لَهُ، ثُمَّ أَوْتَرَ بَعْدُ فِي آخِرِ صَلَاتِهِ» قَالَ الزُّهْرِيُّ: فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَلَمْ يُعْجِبْهِ، فَقَالَ: «إِنَّ ابْنَ عُمَرَ لَيُوتِرُ فِي اللَّيْلَةِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ»
حضرت عبداللہ بن عمر کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ جب وہ وقت ادا کرنے کے بعد سو جاتے تھے اور پھر رات کے وقت اُٹھ کر نماز ادا کرتے تھے تو وہ اپنے وتر کے ساتھ ایک رکعت ادا کر کے ا ُسے جفت کر لیتے تھے پھر آُس کے بعد وہ اپنی نفل نماز کے آخر میں وتر ادا کرتے تھے ۔ زہری بیان کرتے ہیں: حضرت عبداللہ بن عباس کو اس بار ےمیں اطلاع ملی تو اُنہیں یہ بات اچھی نہیں لگی تو اُنہوں نے فرمایا: حضرت عبداللہ بن عمر ایک رات میں تین مرتبہ وتر ادا کرتے ہیں۔
ابْنِ عُمَرَ ← سَالِمٍ ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 4682
