مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الزَّكَاةِ ‹ بَابُ إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ · حديث 7135
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: {إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ} [التوبة: 60] فَتَلَوْتُ عَلَيْهِ الْآيَةَ قُلْتُ: الصَّدَقَاتُ كُلُّهَا لَهُمْ؟ قَالَ: «نَعَمْ، إِذَا وَضَعْتَ زَكَاتَكَ فِي صِنْفٍ وَاحِدٍ أَوْ صِنْفَيْنِ، أَوْ ثَلَاثَةٍ، وَلَوْ كَانَتْ كَثِيرَةً أَمَرْتُهُ أَنْ يَجْعَلَهَا فِيهِنَّ كُلِّهِنَّ»
ابن جریح بیان کرتے ہیں: میں نے عطا ء سے دریافت کیا: صدقات فقراء کے لیے ہیں ۔ میں نے اُن کے سامنے یہ پور ی آیت تلاوت کی میں نے دریافت کیا: کیا ہر قسم کے صدقات اُن لوگوں کے لیے ہوں گے ؟ اُنہوں نے جواب دیا : جی ہاں! جب تم اپنی زکوٰۃ کی رقم کسی ایک قسم یا دو قسموں یا تین قسموں یا زیادہ قسموں میں خرچ کرتے ہو تو میں اس بارے میں یہی حکم دوں گا کہ آدمی اُن تمام قسموں میں سے اسے تقسیم کرے ۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 7135
