مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ هَلْ يَؤُمُّ الرَّجُلُ جَالِسًا · حديث 4074
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ قَالَ: اشْتَكَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ أَبَا بَكْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، فَصَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلنَّاسِ قَاعِدًا وَجَعَلَ أَبَا بَكْرٍ وَرَاءَهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ قَالَ: وَصَلَّى النَّاسُ وَرَاءَهُ قِيَامًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا صَلَّيْتُمْ إِلَّا قُعُودًا بِصَلَاةِ إِمَامِكُمْ، مَا كَانَ يُصَلِّي قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا، وَإِنْ صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا»
عطا ء بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ بیمار ہو گئے آپ نے حضرت ابو بکر کو یہ ہدایت کی کہ وہ لوگوں کو نماز پرھائیں تو نبی اکرمﷺ نے لوگوں کو نماز پڑھائی حضرت ابو بکر آپ کے پیچھے آپ کے اور لوگوں کے درمیان کھڑے ہو گئے ۔ راوی بیان کرتے ہیں: لوگوں نے نبی اکرمﷺ کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز ادا کی تو نبی اکرمﷺ نے فرمایا: مجھے بعد میں جس چیز کا خیال آیا اگر پہلے آجاتا تو تم لوگ اپنے امام کی نماز کی پیروی کرتے ہوئے بیٹھ کر ہی نماز ادا کرتے جب تک امام کھڑا ہو کر نماز ادا کرے تم کھڑے ہو کر نماز ادا کرو اگر وہ بیٹھ کر نماز ادا کرے تو تم بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو ۔
وَصَلَّى النَّاسُ وَرَاءَهُ قِيَامًا، ← جَعَلَ أَبَا بَكْرٍ وَرَاءَهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ ← اشْتَكَى النَّبِيُّ فَأَمَرَ أَبَا بَكْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، فَصَلَّى النَّبِيُّ لِلنَّاسِ قَاعِدًا ← عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › Door Does the seated man lead? · Hadith 4074
