مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ الْبَوْلِ فِي الْمَسْجِدِ · حديث 1658
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا بَالَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَامَ إِلَيْهِ الْقَوْمُ فَانْتَهَرُوهُ، وَأَغْلَظُوا لَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «دَعُوهُ، وَأَهْرِيقُوا عَلَى بَوْلِهِ سِجِلًّا مِنْ مَاءٍ - أَوْ دَلْوًا مِنْ مَاءٍ -، فَإِنَّمَا بُعِثْتُمْ مُيَسِّرِينَ، وَلمْ تُبْعَثُوا مُعَسِّرِينَ»، ثُمَّ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالْأعْرَابِيُّ خَلْفَهُ فَبَيْنَا هُمْ يُصَلُّونَ إِذْ قَالَ الْأعْرَابِيُّ: اللَّهُمُ ارْحَمْنِي، وَمُحَمَّدًا، وَلَا تَرْحَمْ مَعَنَا أَحَدًا، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: «لَقَدْ تَحَجَّرْتَ وَاسِعًا»
حضرت عبداللہ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نے مسجد میں پیشاب کرنا شروع کیا تو کچھ لوگ اُٹھ کر اُسکی طعف بڑھے تاکہ اُس کو جھڑک سکیں اُنہوں نے اُس دیہاتی کو سخت سست کیا تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اسے رہنے دو! اور اس کے پیشاب پر پانی کا ایک ڈول ڈال دو۔ کیونکہ تم لوگوں کو آسانی کرنے والا بنا کر بھیجا گیا ہے تمہیں تنگی کا شکار کرنے والا بنا کر نہیں بھیجا گیا ۔ پھر نبی اکرم ﷺ کھڑے ہوئے اور وہ دیہاتی بھی آپ کے پیچھے کھڑا ہو گیا ابھی یہ لوگ نماز ادا کر رہے تھے : کہ اُس دیہاتی نے کہا : اے اللہ! مجھ پر اور حضرت محمد ﷺ پر رحم کرنا اور ہمارے ساتھ کسی پر رحم نہ کرنا۔ جب نبی اکرم ﷺ نے نماز ختم کی تو آپ نے آپ نے اُس سے فرمایا: تم نے ایک کشادہ چیز کو تنگ کر دیا ہے ۔
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › Urine door in the mosque · Hadith 1658
