مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ مَنْ نَسِيَ الِاسْتِعَاذَةَ · حديث 2595
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: نَسِيتُ الِاسْتِعَاذَةَ قَالَ: «لَا أَعُودُ وَلَا أَسْجُدُ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ، فَسَوْفَ أَسْتَعِيذُ»، قُلْتُ: فَقَدْ أُمِرْنَا بِالِاسْتِعَاذَةِ كَمَا أُمِرْنَا بِالْوُضُوءِ؟ قَالَ: «لَيْسَ ذَلِكَ كَالْوُضُوءِ، كَلَامٌ سَوْفَ أَقُولُهُ إِذَا ذَكَرْتُ فِي صَلَاتِي»، قُلْتُ: فَلَمْ أَذْكُرْ حَتَّى فَرَغْتُ قَالَ: «فَحَسَنٌ، أَفْرُغُ أَسْتَعِيذُ»
ابن جریح بیان کرتے ہیں: میں نے استعازہ سے دریافت کیا: میں استعازہ پڑھنا بھول گیا ہوں؟ اُنہوں نے کہا: میں اس صورت میں نہ تو نماز کو دہراؤں گا اور نہ ہی سجدہ کروں گا کیونکہ میں عنقریب استعازہ پڑھ لوں گا ۔ میں نے کہا: ہمیں استعازہ پڑھنے کا حکم اس طرح دیا گیا ہے جس طرح وضو کرنے کا حکم دیا گیا ہے ؟ اُنہوں نے کہا: یہ وضو کی طرح نہیں ہے بلکہ یہ ایک کلام ہے جسے میں عنقریب اپنی نماز میں اُس وقت پڑھ لوں گا جب یہ مجھے نماز کے دوران یاد آئے گا ۔ میں نے کہا: اگر مجھے یہ یاد نہیں آتا یہاں تک کہ میں نماز سے فارغ ہو جاتا ہوں؟ تو اُنہوں نے کہا: یہ بھی ٹھیک ہے! جب میں فارغ ہو جاؤں گا تو استعازہ پڑھ لوں گا ۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › The door of one who forgets to seek refuge · Hadith 2595
