مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ الْغُسْلِ أَوَّلَ النَّهَارِ · حديث 5319
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، وَعَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ، وَيَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ كَانُوا يَسْتَحِبُّونَ لِلرَّجُلِ إِذَا اغْتَسَلَ أَوَّلَ النَّهَارِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، ثُمَّ أَحْدَثَ أَنْ يُحْدِثَ غُسْلًا آخَرَ، قَالَ الزُّهْرِيُّ: لِقَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ جَاءَ مِنْكُمُ الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ»
زہری اور قتادہ اور یحییٰ ابن ابو کثیر کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ پہلے لوگ آدمی کے لیے یہ بات مستحب سمجھتے تھے کہ وہ جمعہ کے دن دن کے ابتدائی حصہ میں غسل کر لے اور پھر اگر اُسے حدیث لاحق ہو تو وہ دوبارہ غسل کرے ۔ زہری فرماتے ہیں: اس کی دلیل نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان ہے : تم میں سے جو شخص جمعہ کے لیے آئے غسل کرنا چاہیے۔
الزُّهْرِيِّ، ← أَبِيهِ ← ابْنِ طَاوُسٍ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 5319
