مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصِّيَامِ ‹ بَابُ صِيَامِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ · حديث 7803
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: كَانَ أَبُو الدَّرْدَاءِ يُحْيِي لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ، ويَصُومُ يَوْمَهَا، وَأَتَاهُ سَلْمَانُ، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخَى بَيْنَهُمَا، فَنَامَ عِنْدَهُ، فَأَرَادَ أَبُو الدَّرْدَاءِ أَنْ يَقُومُ لَيْلَتَهُ، فَقَامَ إِلَيْهِ سَلْمَانُ، فَلَمْ يَدَعَهُ حَتَّى نَامَ وَأَفْطَرَ قَالَ: فَجَاءَ أَبُو الدَّرْدَاءِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عُوَيْمِرُ سَلْمَانُ أَعْلَمُ مِنْكَ لَا تَخُصَّ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ بِصَلَاةٍ، وَلَا يَوْمَهَا بِصِيَامٍ»
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: حضرت ابو دردا شب جمعہ رات بھر عبادت کرتے رہتے تھے اور جمعہ کے د ن روزہ رکھا کرتے تھے ۔ ایک مرتبہ حضرت سلمان اُن کے ہاں آئے نبی اکرمﷺ نے اُن دونوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا ۔ حضرت سلمان اُن کے ہاں سو گئے حضرت ابو دردا ء رات کے وقت عبادت کے لیے اُٹھے تو حضرت سلمان نے اُنہیں روک دیا اور سونے پر مجبور کر دیا اگلے دن روزہ رکھنے نہیں دیا ۔ راوی بیان کرتے ہیں: حضرت ابو دردا نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرمﷺ نے فرمایا: اے عویمر ! سلمان تم سے زیادہ علم رکھتا ہے تم شب جمعہ کو نمازوں کی ادائیگی کے لیے اور جمعہ کے دن کو روزہ رکھنے کے لیے مخصوص نہ کرو ۔
يَصُومُ يَوْمَهَا، وَأَتَاهُ سَلْمَانُ، وَكَانَ النَّبِيُّ آخَى بَيْنَهُمَا، فَنَامَ عِنْدَهُ، فَأَرَادَ أَبُو الدَّرْدَاءِ ← كان أبو الدرداء يُحيي ليلة الجمعة، ← ابْنِ سِيرِينَ، ← أَيُّوبَ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 7803
