مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ أَوَّلِ مَنْ جَمَّعَ · حديث 5144
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْبَصْرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو يَعْقُوبَ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ الدَّبَرِيُّ قَالَ: قَرَأْنَا عَلَى عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: " جَمَّعَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ قَبْلَ أَنْ يُقْدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَبْلَ أَنْ تَنْزِلَ الْجُمُعَةُ وَهُمُ الَّذِينَ سَمَّوْهَا الْجُمُعَةَ، فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ لِلْيَهُودِ: يَوْمٌ يَجْتَمِعُونَ فِيهِ كُلَّ سَبْعَةِ أَيَّامٍ، وَلِلنَّصَارَى أَيْضًا مِثْلُ ذَلِكَ، فَهَلُمَّ فَلْنَجْعَلْ يَوْمًا نَجْتَمِعُ وَنَذْكُرُ اللَّهَ وَنُصَلِّي وَنَشْكُرُهُ فِيهِ، أَوْ كَمَا قَالُوا: فَقَالُوا: يَوْمُ السَّبِتِ لِلْيَهُودِ، وَيَوْمُ الْأَحَدِ لِلنَّصَارَى، فَاجْعَلُوهُ يَوْمَ الْعُرُوبَةِ، وَكَانُوا يُسَمُّونَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ يَوْمَ الْعُرُوبَةِ، فَاجْتَمَعُوا إِلَى أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ فَصَلَّى بِهِمْ، يَوْمَئِذٍ وَذَكَّرَهُمْ فَسَمَّوْهُ الْجُمُعَةَ، حَتَّى اجْتَمَعُوا إِلَيْهِ، فَذبَحَ أَسْعَدُ بْنُ زُرَارَةَ لَهمُ [ص:160] شَاةً فَتَغَدَّوْا وَتَعَشَّوْا مِنْ شَاةٍ وَاحِدَةٍ، وَذَلِكَ لِقِلَّتِهِمْ "، فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِي ذَلِكَ بَعْدَ ذَلِكَ: {إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ} [الجمعة: 9]
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: اہل مدینہ نے نبی اکر مﷺ کی تشریف آوری سے پہلے اور جمعہ کا باقاعدہ حکم نازل ہونے سے پہلے جمعہ کی نماز ادا کرنا شروع کر دی تھی ۔ وہ لوگ اسے جمعہ کا نام دیتے تھے انصار نے یہودیوں کے بارے میں کہا کہ ہفتہ میں ایک دن ایسا ہے جس میں یہ لوگ اکھٹے ہوتے ہیں یہی بات اُنہوں نے عیسائیوں کے بارے میں کہی تو آؤ! کیوں نہ ہم بھی ایک دن مخصوص کر لیں جس میں ہم اکھٹے ہوا کریں اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا کریں نماز ادا کیا کریں اور اس میں اُس کا شکر کیا کریں یا جیسے بھی اُنہوں نے کہا پھر اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہفتہ کا دن یہودیوں کے لیے مخصوص ہے اتوار کا دن عیسائیوں کے لیے مخصوص ہے تو اُنہوں نے عروبہ کے دن کو اپنے لیے مخصوص کر لی وہ لوگ جمعہ کے دن کو عروبہ کا دن کہتے تھے وہ لوگ حضرت اسعد بن زرارہ کے پا س اکھٹے ہوتے تھے وہ اُنہیں اُس دن نماز پڑھایا کرتے تھےاور اُنہیں وعظ و نصیحت کرتے تھے تو اُن لوگوں نے اس دن کا نام جمعہ رکھا ۔ جب وہ لوگ حضرت اسعد بن زرارہ کے پاس اکھٹے ہوتے تھے تو حضرت اسعد بن زرارہ اُن کے لیے بکری ذبح کرتے تھے اور ایک ہی بکری کے ذریعہ اُن کے صبح اور شام کے کھانے کا انتظام کرتے تھے اُس کیوجہ یہ تھی کہ اُن لوگوں کی تعداد کم تھی۔ بعد میں اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں آیت نازل کی: جب جمعہ کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف جلدی کرو۔
ابْنِ سِيرِينَ، ← أَيُّوبَ، ← مَعْمَرٌ، ← قَرَأْنَا عَلَى عَبْدِ الرَّزَّاقِ ← أَبُو يَعْقُوبَ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ الدَّبَرِيُّ ← أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْبَصْرِيُّ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Friday Book › Chapter First to be gathered · Hadith 5144
