مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ ‹ بَابُ وُجُوبِ زَكَاةِ الْفِطْرِ · حديث 5800
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ قَالَ: كَانَتِ الْقَسَامَةُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فِي الدَّمِ وَفِي الرَّجُلِ يُولَدُ عَلَى فِرَاشِهِ فَيَدَّعِيَهُِ رَجُلٌ آخَرُ، فَيُقْسِمُونَ عَلَيْهِ خَمْسُونَ يَمِينًا كَقَسَامَةِ الدَّمِ فَيَذْهَبُونَ بِهِ، فَلَمَّا أَنْ حَجَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهُ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ: إِنَّ فُلَانًا ابْنِي وَنَحْنُ مُقْسِمُونَ عَلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا، الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ» ثُمَّ بَعَثَ صَارِخًا يَصْرُخُ فِي أَهْلِ مَكَّةَ: أَلَا إِنَّ زَكَاةَ الْفِطْرِ حَقٌّ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنْثَى حُرٍّ، أَوْ عَبْدٍ صَغِيرٍ [ص:322] أَوْ كَبِيرٍ، حَاضِرٍ أَوْ بَادٍ، مُدَّانِ مِنْ حِنْطَةٍ، أَوْ صَاعٌ مِمَّا سِوَى ذَلِكَ مِنَ الطَّعَامِ، أَلَا وَإِنَّ الْوَلَدَ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْأَثْلَبُ - يَعْنِي الْحَجَرَ -، فَأَقَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسَامَةَ الدَّمِ كَمَا كَانَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ
عمرو بن شعیب بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں قسامت خون کے اعتبار سے ہوتی تھی ایک شخص کے ہاں بچہ کی پیدائش ہوتی تھی پھر ایک اور شخص اُس کے بارے میں دعویٰ کر دیتا تھا تو وہ لوگ پچاس قسمیں اُٹھوایا کرتے تھے جس طرح قتل کے بارے میں قسامت ہوتی ہے اور پھر اُس بچہ کو لے جایا کرتے تھے۔ جب نبی اکرمﷺ حج کے لیے تشریف لائے تو حضرت عباس بن عبدالملک نے اُن کی خدمت میں عرض کی : کہ فلاں شخص میرا بیٹا ہے اور ہم اُس پر قسامت کے لیے تیار ہیں۔ تو نبی اکرمﷺ نےا رشاد فرمایا: جی نہیں! بچہ صاحب فراش ہوتا ہے اور زنا کرنے والے کو محرومی ملتی ہے۔ پھر نبی اکرمﷺ نے ایک اعلان کرنے والے کو بھیجا جس نے اہل مکہ کے درمیان یہ اعلان کیا : صدقہ فطر کی ادائیگی حق ہے اور ہر مسلمان ہر لازم ہے خواہ وہ مذکر ہو یا مؤنث ہو آزاد ہو یا غلام ہو بالغ ہو یا نا بالغ شہری ہو یا دیہاتی اس کے علاوہ کسی بھی اناج کا ایک صاع ہو گی او ر خبردار ! بچہ صاحب فراموش کا ہوتا ہے اور زنا کرنے والے کو محرومی ملتی ہے۔ تو نبی اکرمﷺ نے قتل کی قسامت کے حکم کو اُسی طرح بر قرار رکھا جس طرح یہ زمانہ جاہلیت میں تھا ۔
عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 5800
