مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ الْآيَاتِ · حديث 4922
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: خَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى بِالنَّاسِ فَأَطَالَ الْقِرَاءَةَ، ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَأَطَالَ الْقِرَاءَةَ وَهُوَ دُونَ قِرَاءَتِهِ الْأُولَى، ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ وَهُوَ دُونَ رُكُوعِهِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ قَامَ فَفَعَلَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَقَالَ: «إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَا يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، وَلَكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا لِلصَّلَاةِ» قَالَ مَعْمَرٌ، وَأَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ مِثْلَ هَذَا وَزَادَ قَالَ: فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَتَصَدَّقُوا وَصَلُّوا
سیدہ عائشہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرمﷺ کے زمانہ اقداس میں سورج گرہن ہو گیا نبی اکرم ﷺ کھڑے ہوےت آپ نے لوگوں کی نماز پڑھاتے ہوئے طویل قرات کی پھر آپ رکوع میں چلے گئے تو طویل رکوع کیا پھر آپ نے اپنا سر اُٹھایا اور طویل قرات کی لیکن یہ آپ کی پہلی قرات سے کم تھی پھر آپ نے رکوع کیا تو طویل رکوع کیا لیکن یہ آپ کے پہلے والے رکوع سے کم تھا پھر آپ نے سر اُٹھایا اور دو مرتبہ سجدہ کیا پھر آپ کھڑے ہوئے اور آپ نے دوسری رکعت بھی اس کی مانند ادا کی پھر آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے ارشاد فرمایا: بےشک سورج اور چاند کسی شخص کے مرنے یا کسی کی زندگی کی وججہ سے گرہن نہیں ہوتے ہیں بلکہ یہ دونوں اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں جب تم اہیں دیکھو تو نماز کی طرف لپکو ۔ معمر نے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ نقل کی ہے تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں : جب تم اُنہیں دیکھو تو صدقہ و خیرات کرو اور نماز ادا کرو ۔
عَائِشَةَ ← عُرْوَةَ ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › The chapter of verses · Hadith 4922
