مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ الرَّجُلِ يُصَلِّي فِي غَيْرِ وَقْتٍ · حديث 3637
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ الثَّوْرِيِّ فِي رَجُلٍ فِي أَرْضِ الْحَبَشَةِ فِي يَوْمِ سَحَابٍ لَمْ يَدْرِ أَحَضَرَ وَقْتُ الصَّلَاةَ أَمْ لَا، فَقَالَ: أُصَلِّي فَإِنْ كَانَتِ الْوَقْتُ قَدْ حَضَرَ كُنْتَ قَدْ صَلَّيْتَ، وَإِلَّا أَعَدْتَ قَالَ: فَكَانَ قَدْ صَلَّى فِي الْوَقْتِ قَالَ: «يُجْزِئُهُ ذَلِكَ»
سفیان ثوری ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں: جو حبشہ کی سر زمین پر کسی ایسے دن میں موجود ہوتا ہے جب بادل چھایا ہوا ہوتا ہے اُسے یہ پتا نہیں چلتا کہ کیا نماز کا وقت ہو چکا ہے یا نہیں ہوا؟ اُنہوں نے فرمایا: میں نماز ادا کر لوں گا کیونکہ اُس نماز کا وقت ہوا تو میں نے نماز ادا کر لی ہو گی ورنہ میں نماز کو دہرا لوں گا ۔ سفیان ثوری یہ بھی کہتے ہیں کہ ایسی صورت میں یہ شخص نماز کا وقت میں ادا کرے گا ۔ وہ فرماتے ہیں : یہ اُس کے لیے جائز ہے ۔
عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 3637
