مصنف عبدالرزاق · كتاب الطهارة ‹ بَابُ وُضُوءِ الْمَقْطُوعِ · حديث 730
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ الْوَاسِطِيِّ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: " مَنْ تَوَضَّأَ، ثُمَّ فَرَغَ مِنْ وُضُوئِهِ فَقَالَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ، خُتِمَ عَلَيْهَا بِخَاتَمٍ ثُمَّ وُضِعَتْ تَحْتَ الْعَرْشِ، فَلَمْ تُكْسَرْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ قَرَأَ سُورَةَ الْكَهْفِ كَمَا أُنْزِلَتْ، ثُمَّ أَدْرَكَ الدَّجَّالَ لَمْ يُسَلَّطْ عَلَيْهِ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ عَلَيْهِ سَبِيلٌ وَرُفِعَ لَهُ نُورٌ مِنْ حَيْثُ يَقْرَأُهَا إِلَى مَكَّةَ "
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں : جو شخص وضو کرے اور ٌپھر اپنے وضو کرنے کے بعد یہ کہے: تو پاک ہے اے اللہ!حمد تیرے لیے مخصوس ہے میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے میں تجھ سے مغفرت کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔ تو ان کلمات پر مہر لگا دی جاتی ہے اور پھر اُنہیں عرش کے نیچے رکھ دیا جاتا ہے یہ مہر قیامت کے دن تک نہیں توڑی جاتی اور جو شخص سورہ کہف کی اُسی طرح تلاوت کرے جس طرح یہ نازل ہوئی ہو وہ اگر دجال کا زمانہ پا بھی لے تو دجال اُس پر غلبہ حاصل نہیں کرسکے گا اور اُس پر قابو نہیں پا سکے گا اور وہ شخص جہاں اُس سورت کی تلاوت کرتا ہے وہاں سے لے کر مکہ مکرمہ تک اُس کے لیے نور کو بلند کر دیا جائے گا ۔
مَنْ تَوَضَّأَ، ثُمَّ فَرَغَ مِنْ وُضُوئِهِ ← أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ ← اَبِیْ مِجْلَزٍ، ← أَبِي هَاشِمٍ الْوَاسِطِيِّ ← الثَّوْرِيُّ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Purity › Cut ablution door · Hadith 730
