مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الزَّكَاةِ ‹ بَابُ مَا تَجِبُ فِي الْإِبِلِ، وَالْبَقَرِ، وَالْغَنَمِ · حديث 6858
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ كَانَتْ لَهُ [ص:27] إِبِلٌ لَمْ يُؤَدِّ حَقَّهَا، أَوْ قَالَ: صَدَقَتَهَا بُطِحَ لَهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقَاعٍ قَرْقَرٍ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ تَطَؤُهُ بِأَخْفَافِهَا وَتَعَضُّهُ بِأَفْوَاهِهَا، يُرَدُّ أَوَّلُهَا إِلَى آخِرِهَا حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ، ثُمَّ يَرَى سَبِيلَهُ، وَمَنْ كَانَتْ لَهُ غَنَمٌ لَمْ يُؤَدِّ حَقَّهَا بُطِحَ لَهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقَاعٍ قَرْقَرٍ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ تَطَؤُهُ بِأَظْلَافِهَا، وَتَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا يُرَدُّ أَوَّلُهَا عَلَى آخِرِهَا حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ، ثُمَّ يَرَى سَبِيلَهُ، وَمَنْ كَانَتْ لَهُ ذَهَبٌ أَوْ فِضَّةٌ لَمْ يُؤَدِّ فِيهَا حَقَّهَا جُعِلَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَفَائِحَ مِنْ نَارٍ فَوُضِعَتْ عَلَى جَنْبِهِ، وَظَهْرِهِ، وَجَبْهَتِهِ حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ، ثُمَّ يَرَى سَبِيلَهُ " عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : جس شخص کے اونٹ ہوں اور وہ اُن کے حق اُن کی زکوٰۃ کو ادا نہ کرتا ہو تو اُس شخص کو اُن اونٹوں کے سامنے قیامت کے دن ایک کھلے میدان میں رکھ دیا جائے گا ایک ایسا دن جس کی مقدار پچاس سال کے برابر ہو گی اور پھر وہ اونٹ اپنے پاؤں کے ذریعہ روندے گے اور اپنے منہ کے ذریعہ اُسے کاٹے گے اور پہلے سے لے کر آخری تک تمام اونٹوں کو لایا جائے گا یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ نہیں ہو جاتا پھر وہ شخص اپنا راستہ دیکھے گا جس شخص کی بکریاں ہوں اور وہ اُ کے حق کو ادا نہیں کرتا ہے تو اُسے قیامت کے دن جس کی مقدار پچاس سال ہو گی اُسے اُن بکریوں کے سامنے کھلے میدان میں ڈال دیا جائے گا وہ بکریاں اُسے اپنے پاؤں کے ذریعہ روندیں گی اور اپنے سینگوں کے ذریعہ اُسے ماریں گے وہ تمام بکریاں بار بار آتی رہیں گی جب تک لوگوں کے درمیان فیصلہ نہیں ہو جاتا پھر وہ شخص اپنی راہ دیکھ لے گا جس شخص کا سونا یا چاندی موجود ہو جس کے حق کو وہ ادا نہ کرتا ہو تو قیامت کے دن اُنہیں آگ سے بنے ہوئے ٹکڑوں میں بنا دیا جائے گا اور وہ ٹکڑے اُس کے پہلو میں رکھے جائیں گے اُس کی پشت پر اور اُس کی پیشانی پر رکھے جائیں گے ایسا اُس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک لوگوں کےد رمیان فیصلہ نہیں ہو جاتا پھر وہ شخص اپنی راہ دیکھے گا ۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← سُھَیْلِ بْنِ اَبِیْ صَالِحٍ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · Zakat Book › Chapter on what you must pay in camels, cows, and sheep · Hadith 6858
