مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ الْإِمَامِ يُجَمِّعُ حَيْثُ كَانَ · حديث 5147
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ السَّائِبِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ سَعِدٍ الْمَكِّيُّ أَنَّهُ كَانَ مَعَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ مُتَبَدِّي بِالسُّوَيْدَاءِ، وَهُوَ فِي إِمَارَتِهِ عَلَى الْحِجَازِ قَالَ: " فَحَضَرَتِ الْجُمُعَةُ فَهَيَّئُوا لَهُ مَجْلِسًا مِنَ الْبَطْحَاءِ، ثُمَّ أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ لِلصَّلَاةِ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ فَجَلَسَ عَلَى ذَلِكَ الْمَجْلِسِ، ثُمَّ أَذَّنُوا أَذَانًا آخَرَ، ثُمَّ خَطَبَهُمْ، ثُمَّ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ، وَأَعْلَنَ فِيهَا بِالْقِرَاءَةِ، ثُمَّ قَالَ لَهُمْ حِينَ فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ: «إِنَّ الْإِمَامَ يُجَمِّعُ حَيْثُ كَانَ»
صالح سعد مکی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے ساتھے جو سویدہ کے مقام پر ویرانہ میں مقیم تھے یہ اُن دنوں کی بات ہے جب وہ حجاز کے گورنر تھے ۔ راوی بیان کرتے ہیں: جمعہ کے وقت ہوا تو اُن لوگوں نے کھلے میدان میں اُن کے لیے محفل مقرر کی پھر مؤذن نے نماز کے لیے اذان دی تو حضرت عمر بن عبدالعزیز اُن لوگوں کے پاس تشریف لے گئے وہ اُس محفل میں تشریف فرما ہوئے پھر اُن لوگوں نے دوسری اذان دی تو حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اُنہیں خطبہ دیا پھر نماز کھڑی ہوئی تو اُنہوں نے اُنہیں دو کعت پڑھائی جس میں اُنہوں نے بلند آواز میں قرات کی جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو اُنہوں نے اپنے ساتھیوں سے کہا: امام جہاں کہیں بھی ہو گا وہ جمعہ پڑھائے گا ۔
سَعِيدُ بْنُ السَّائِبِ بْنِ يَسَارٍ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Friday Book › Gate of the Imam grouped wherever he was · Hadith 5147
