مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ ‹ بَابُ خُرُوجِ النِّسَاءِ فِي الصَّلَاةِ · حديث 5721
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، أَنَّ امْرَأَةً حَدَّثَتْهَا قَالَتْ: غَزَا زَوْجِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ غَزْوَةً، فَخَرَجْتُ مَعَهُ فِي خَمْسٍ مِنْهُنَّ، فَكُنَّا نَقُومُ عَلَى الْمَرْضَى، وَنُدَاوِي الْكَلْمَى، وَأُمِرْنَا فِي الْعِيدَيْنِ أَنَّ مَنْ لَمْ يَكُنْ لَهَا جِلْبَابٌ أَنْ يُلْبِسَهَا صَاحِبَتُهَا مَعَهَا مِنْ جِلْبَابِهَا قَالَتْ حَفْصَةُ: " فَقَدِمَتْ عَلَيْنَا أُمُّ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيَّةُ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهَا، فَقَالَتْ: «نَعَمْ بِأَبِي هُوَ وَأُمِّي أَمَرَنَا أَنْ نُخْرِجَ فِي الْعِيدَيْنِ الْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ وَالحُيَّضِ» قَالَتْ: «فَأَمَّا الْحُيَّضُ فَيَعْتَزِلْنَ الْمُصَلَّى وَيَشْهَدْنَ الْخَيْرَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ». عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
حفصہ بنت سیرین بیان کرتی ہیں: ایک خاتون نے انہیں یہ بتایا : میرے شوہر نے نبی اکرمﷺ کے ساتھ بارہ غز وات کو دوا دیا کرتی تھیں جن میں سے پانچ غزوات میں بھی شریک ہوئی ہوں ہم خواتین بیماروں کی دیکھ بھال کرتی تھیں زخمیوں کو دوا دیا کرتی تھیں عیدین کے موقع پر ہم خواتین کو یہ حکم دیا جاتا تھا کہ جس عورت کے پاس بڑی چادر نہ ہو اُس کی سہیلی اپنی چادر اُسے بھی اوڑھنے کے لیے دیدے اور وہ دونوں ایک چادر میں آجائیں ۔ حفصہ بن سیرین بیان کرتی ہیں : ایک مرتبہ سیدہ اُم عطیہ انصاریہ ہمارے ہاں آئیں میں نے اُن کے سامنے یہ بات ذکر کی تو اُنہوں نے جواب دیا : جی ہاں! میرے ماں باپ اُن پر قربان ہوں ! آپ ہمیں یہ حکم دیتے تھے کہ ہم عیدین کے موقع پر جوان پردہ دار حیض والی خواتین کو بھی ساتھ لے جائیں ۔ سیدہ اُم عطیہ نے بتایا : جہاں تک حیض والی خواتین کا تعلق ہے تو وہ نماز سے الگ رہتی تھی البتہ بھلائی میں اور مسلمانوں کی اجتماعی دعا میں شریک ہوتی تھیں ۔
حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، ← هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 5721
