مصنف عبدالرزاق · كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْمَسْحِ عَلَى النَّعْلَيْنِ · حديث 783
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ الْجَنَبِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا «بَالَ قَائِمًا حَتَّى أَرْغَى، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى نَعْلَيْهِ، ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ فَجَعَلَهُمَا فِي كُمِّهِ، ثُمَّ صَلَّى». قَالَ مَعْمَرٌ: وَلَوْ شِئْتُ أَنْ أُحَدِّثَ أَنَّ زَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ حَدَّثَنِي عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، صَنَعَ كَمَا صَنَعَ عَلِيٌّ فَعَلْتُ
ابو ظبیان جنسی بیان کرتے ہیں : میں حضرت علی کو دیکھا اُنہوں نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا جب وہ اس سے فارغ ہوئے تو اُنہوں نے وضو کیا اور اپنے جوتو ں پر مسح کر لیا اور مسجد میں داخل ہوئے اُنہوں نے اپنے جوتے اُتار کر اُنہیں اپنی آستین میں رکھ لیا اور پھر نماز ادا کی ۔ معمر بیا ن کرتے ہیں : اگر میں چاہوں تو میں یہ روایت بھی بیان کر سکتا ہوں کہ زید بن اسلم نے عطا ء بن یسار کے حوالے سے حضرت عبداللہ بن عباس سے یہ روایت نقل کی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اُسی طرح کیا تھا جس طرح حضرت علی نے کیا۔
أَبِي ظَبْيَانَ الْجَنْبِيِّ ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 783
