مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصِّيَامِ ‹ بَابُ صِيَامِ الدَّهْرِ · حديث 7862
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَلَمْ أُحَدَّثْ أَنَّكَ تَقُولُ، أَوْ أَنْتَ الَّذِي تَقُولُ: «لَأَقُومَنَّ اللَّيْلَ، وَلَأَصُومَنَّ النَّهَارَ؟» قَالَ: أَحْسَبُهُ قَالَ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: «فَقُمْ، وَنَمْ، وَأَفْطِرْ، وَصُمْ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، فَذَلِكَ مِثْلُ صِيَامِ الدَّهْرِ» قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ: «فَصُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمَيْنِ»، حَتَّى قُلْتُ: إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ: «فَصُمْ يَوْمًا، وَأَفْطِرْ يَوْمًا، وَهُوَ أَعْدَلُ الصَّوْمِ، وَهُوَ صَوْمُ دَاوُدَ» قَالَ: قُلْتُ: إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ»
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ کی مجھ سے ملاقات ہوئی آپ نے دریافت کیا: یہ بات بتائی گئی ہے کہ تم یہ کہتے ہو کیا تم نے یہ کہا ہے کہ میں رات بھر نفل پڑھتا رہوں گا اور دن میں روزہ رکھوں گا ؟ اُنہوں نے عرض کی : جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرمﷺ نے فرمایا: تم نل بھی پڑھا کرو اور سو بھی جایا کرو نفلی روزہ ترک بھی کر دیا کرو یہ پورا سال روزہ رکھنا کہ مترادف ہو گا ۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ! میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ! نبی اکرمﷺ نے فرمایا: تم ایک دن روزہ رکھ لیا کرو اور ایک دن روزہ نہ رکھا کرو یہ روززہ رکھنے کا سب سے زیادہ مناسب طریقہ ہے اور یہ حضرت داؤد کا طریقہ ہے ۔ میں نے عرض کی : میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ! نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ا س سے زیادہ نہیں!
نَعَمْ ← أَحْسِبُهُ ← أَلَمْ أُحَدَّثْ أَنَّكَ تَقُولُ، أَوْ أَنْتَ الَّذِي تَقُولُ: «لَأَقُومَنَّ اللَّيْلَ، وَلَأَصُومَنَّ النَّهَارَ؟» ← لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ ← عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ← ابْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The fasting book › The door to eternal fasting · Hadith 7862
