مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الزَّكَاةِ ‹ بَابُ خَرْصِ النَّخْلِ، وَالْعِنَبٍ، وَمَا يُؤْخَذُ مِنْهُ · حديث 7212
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قَالَ لِي عَطَاءٌ: «يُخْرَصُ النَّخْلُ، وَالْعِنَبُ، وَلَا يُخْرَصُ الْحَبُّ»، قُلْتُ لَهُ: أَكَانَ مَنْ مَضَى يُخْرِصُونَ النَّخْلَ، وَالْعِنَبَ، وَلَا يُخْرِصُونَ الْحَبَّ أَمِ النَّاسُ الِيَوْمَ؟ قَالَ: " بَلْ مَضَى، إِخَالُ قَالَ: وَالنَّاسُ الِيَوْمَ أَيْضًا لَا يُخْرِصُونَ "
ابن جریح بیان کرتے ہیں: عطا ء نے مجھ سے کہا: کھجوروں اور انگوروں کی پیداوار کا اندازہ لگایا جائے گا دیگر کسی قسم کے اناج کی پیداوار کا اندازہ نہیں لگایا جائے گا ۔ میں نے اُن سے دریافت کیا: کیا جو لوگ پہلے گزر گئے ہیں کیا وہ صرف کھجوروں اور انگوروں کا اندازہ لگایا کرتے تھے اور وہ دیگر قسم کی پیداوار کا اندازہ نہیں لگاتے تھے یا پھر لوگ آج کل ایسا کرتے ہیں؟ تو اُنہوں نے فرمایا: بلکہ جو لوگ گزر گئے ہیں اُن کے بارے میں میرا یہی گمان ہے ۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ جیاں تک آج کل کا تعلق ہے تو لوگ پیداوار کا اندازہ نہیں لگاتے تھے ۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · Zakat Book › Chapter of palm trees, grapes, and what is taken from · Hadith 7212
