مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ الرَّجُلِ يُصَلِّي صَلَاةً لَا يُكْمِلُهَا · حديث 3732
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ حُذَيْفَةَ فِي الْمَسْجِدِ، فَرَأَى رَجُلًا يُصَلِّي صَلَاةً لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا، فَلَمَّا انْصَرَفَ دَعَاهُ، فَقَالَ لَهُ: «مُنْذُ كَمْ صَلَّيْتَ هَذِهِ الصَّلَاةَ؟» قَالَ: مُنْذُ أَرْبَعِينَ سَنَةً، قَالَ حُذَيْفَةُ: «مَا صَلَّيْتَ مُنْذُ كُنْتَ، وَلَوْ مُتَّ وَأَنْتَ عَلَى هَذَا لَمُتَّ عَلَى غَيْرِ فِطْرَةِ مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي فُطِرَ عَلَيْهَا»
زید بن وہب بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم حضرت حذیفہ کے ساتھ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے اُنہوں نے ایک شخص کو دیکھا جو نماز ادا کر رہا تھا لیکن رکوع اور سجدے مکمل نہیں کر رہا تھا جب اُس نے نماز مکمل کی تو حضرت حذیفہ نے اُسے بلایا اور اُس نے دریافت کیا: تم کتنے عرصے سے اس طرح نماز ادا کر رہے ہو ؟ اُس نے جواب دیا: چالیس سال سے ! حضرت حذیفہ نے فرمایا: تم نے اتنے عرصے سے نماز ادا کی ہی نہیں ہے اور اگر تم اسی حالت میں مر گئے تو تم حضرت محمد کے طریقہ کے علاوہ پر مروگے جس پر حضرت محمد ﷺ گامزن تھے ۔
زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، ← الْاَعْمَشِ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 3732
