مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الطَّلَاقِ ‹ بَابٌ الْقَوْلُ سِوَى الْفِرْيَةِ · حديث 13751
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: رَجُلٌ قَالَ لِرَجُلٍ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ: قَدْ زَنَيْتَ بِفُلَانَةٍ، وَسَمَّاهَا قَالَ: «يُجْلَدُ مِائَةً إِنْ كَانَ بِكْرًا، وَيُنْفَى سَنَةً، وَيُرْجَمُ إِنْ كَانَ ثَيِّبًا»، قُلْتُ: أَفَلَا يُحَدُّ بِمَا قَالَ؟ قَالَ: «حَسْبُهُ حَدٌّ وَاحِدٌ»، قُلْتُ: فَإِنَّهُمْ يَقُولُونَ: لَا تُحَدُّ هِيَ، وَلَا بُدَّ إِنْ صَدَّقَتْهُ عَلَى نَفْسِهِ صَدَّقَتْهُ عَلَيْهَا. قَالَ: «بَلْ أُصَدِّقُهُ عَلَى نَفْسِهِ، وَلَا أُصَدِّقُهُ عَلَيْهِا»
13751 - ابن جریح بیان کرتے ہیں: میں نےعطا ء سے دریافت کیا: ایک شخص دوسرے کو چار مرتبہ یہ کہتا ہے: میں نے فلاں عورت کے ساتھ زنا کیا تھا اور وہ شخص اس عورت کا نام بھی لے دیتا ہے تو عطا ء فرماتے ہیں: ایسے شخص کو سو کوڑے لگائے جائیں گے اگر وہ کنوارہ اور ایک سال کے لئے جلاوطن کر دیا جائے گا اور اگر وہ شادی شدہ ہو تو اسے سنگسار کر دیا جائے گا میں نے دریافت کیا: اس نے جو کہا کیا اس بنیاد پر اس پر حد جاری نہیں ہو گی ؟ اُنہوں نے فرمایا: اس کے لئے ایک ہی حد کافی ہے میں نے کہا: لوگ یہ کہتے ہیں: کہ اس عورت پر حد جاری نہیں ہو گی ۔
قُلْتُ لِعَطَاءٍ: رَجُلٌ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › Chapter on sayings other than blasphemy · Hadith 13751
