مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الطَّلَاقِ ‹ بَابُ شَهَادَةِ امْرَأَةٍ عَلَى الرَّضَاعِ · حديث 13967
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ عَامِرٍ، أَخْبَرَهُ - أَوْ سَمِعَهُ مِنْهُ، إِنْ لَمْ يَكُنْ خَصَّهُ بِهِ -، أَنَّهُ نَكَحَ أُمَّ يَحْيَى بِنْتَ أَبِي إِهَابٍ فَقَالَتِ امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ: قَدْ أَرْضَعْتُكُمَا. قَالَ: فَجِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ: فَأَعْرَضَ عَنِّي، فَجِئْتُ إِلَيْهِ الثَّانِيَةَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: «كَيْفَ وَقَدْ زَعَمَتْ أَنْ قَدْ أَرْضَعَتْكُمَا فَنَهَاهُ عَنْهَا»
ابن ابو ملیکہ نے حضرت عقبہ بن حارث بن عامر کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : انہوں نے اُم یحییٰ بنت اباب کے ساتھ شادی کر لی ایک سیاہ فام عورت نے یہ بتایا کہ میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہوا ہے حضرت عقبہ بن حارث بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ کے سامنے یہ بات بیان کی تو آہ ﷺ نے منہ پھیر لیا پھر میں دوسری مرتبہ آپ ﷺ کے پاس آیااور یہ بات ذکر کی تو نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: اب کیا ہو سکتا ہے ؟ جبکہ اس عورت نے یہ بات بیان کر دی ہے کہ اس نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے تو نبی اکرمﷺ نے انہیں اس خاتون سے منع کر دیا۔
ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › Chapter on the testimony of a woman over breastfeeding · Hadith 13967
