Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13511
13512 - معمر نے قتادہ کا یہ بیان نقل کیا ہے : زنا کی حد جاری کرتے ہوئے زیادہ زور لگایا جائے گا جبکہ زنا کا الزام لگانے یا شراب نوشی کی سزا میں ہاتھ ہلکا ر رکھا جائے گا ۔
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13512
13513 - معمر نے زہری کا یہ بیان نقل کیا ہے : زنا اور زنا کا الزام لگانے کے کوڑے لگاتے ہوئے زور لگایا جائے گا اور شراب نوشی کی سزا میں ہاتھ ہلکا رکھا جائے گا۔
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13513
13514 - ابن جریح بیان کرتے ہیں: میں نے عبداللہ بن ابو ملیکہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے عبدالملک بن مروان ہمدانی کو بھیجا گیا تاکہ وہ ایوب ہمدانی پر حد قائم کریں اور صفوان بن صفوان پر حد جاری کریں وہ نئے کوڑے کے ذریعے ان کی پٹائی کریں جس کے ذریعے پہلے کسی کو کورے نہیں مارے گئے تھے انہوں نے کہا: تم اپنا ہاتھ بلند کرو یہاں تک کہ تمہاری بغلیں دکھائی دینے لگیں پھر تمہارے لئے کافی ہو گا ۔
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13514
13515 - یحییٰ بن ابو کثیر بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ! میں نے قابل حد جرم کا ارتکاب کیا ہے تو آپ مجھ پر حد قائم کریں نبی اکرمﷺ نے شاخ منگوائی جس پر پھل موجود تھا آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جی نہیں اس سے چھوٹی شاخ لے کر آؤ تو ایک شاخ لائی گئی جس کا کنارہ ٹوٹا ہوا تھا نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جی نہیں ا س سے بڑی شاخ لے کر آؤ تو پھر ایک درمیانی درجے کی شاخ لائی گئی نبی اکرمﷺ کے چہرہ پر غصے کے آثار نمایاں تھے آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر ظاہری اور باطنی فحش کام حرام قرار دیے ہیں تم میں سے جو شخص ایسے کسی کام کا مرتبک ہو تو اسے اللہ تعالیٰ کے ہردے پر پر دہ رکھنا چاہیے۔
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13515
13516 - ابو عثمان نہدی بیان کرتے ہیں: حضرت عمر کے پاس ایک شخص کو لایا گیا جس پر حد جاری ہوئی تھی حضڑت عمر کے حکم کے تحت ایک شاخ کو لایا گیا وہ ایسی شاخ تھی جس میں سختی پائی جاتی تھی تو حضرت عمر نے فرمایا: میں اس سے ذرا نرم چاہتا ہوں تو پھر ایک ایسی شاخ لائی گئی جو زیادہ نرم تھی تو انہوں نے فرمایا: میں اس سے ذرا زیادہ سخت چاہتا ہوں ۔
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13516
13517 - عدی بن ثابت نے عکرمہ بن خالد کا یہ بیان نقل کیا ہے : حد کے بارے میں ایک شخص حضرت علی کےپاس آیا توحضرت علی نے فرمایا: تم اس کی پٹائی کرو اور ہر عضو کو اس کا حق دینا اور اس کے چہرے اور شرمگاہ سے اجتناب کرنا۔
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13517
13518 - ایک شخص نے حضرت علی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : ایک شخص حضرت علی کے پاس آیا جس نے شراب پی ہوئی تھی تو حجرت علی نے فرمایا: تم اس کی پٹائی کرو اور اس کے ہاتھوں کو چھوڑ دو تاکہ یہ اس کے ذریعے بچنے کی کوشش کرے ۔
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13518
13519 - ابو ماجد حنفی بیان کرتے ہیں: حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس ایک شخص اپنے بھتیجے کو لے کر آیا جو نشے کی حالت میں تھا اس شخص نے کہا: اے ابو عبدالرحمٰن میں نے اسے نشے کی حالت میں پایا ہے تو حضرت عبداللہ بن مسعود نے فرمایا: اسے جھنجھوڑ و اور ہلاؤ اور ہوش میں لانے کی کوشش کرو لوگوں نے اسے جھنجھوڑا ہلایا اور ہوش میں لانے کی کوشش کی تو لوگوں کو اس میں سے شراب کی بو آئی حضرت عبداللہ بن مسعود کے حکم کے تحت اسے قید کر دیا گیا اگلے دن حضرت عبداللہ نے اسے قید سے باہر نکلوایا اور پھر شاخ کے بارے میں حکم دیا تو اس کا پھل اتار لیا گیا یہاں تک کہ وہ ہلکی ہو گئی پھر حضرت عبداللہ نے جلاد سے فرمایا: تم پٹائی کرو اپنے ہاتھ کو واپس لے جاؤ اور ہر عضو کو اس کا حق دو۔ راوی کہتے ہیں تو حضرت عبداللہ نے اس کی ایسی پٹائی کروائی جو زیادہ سخت نہیں تھی لیکن اسے تکلیف محسوس ہوئی راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: اے ابو ماجد لفظ مبرہ سے کیا مراد ہے انہوں نے جواب دیا: زیادہ شدید ضرب راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا : اپنا ہاتھ واپس کر و اس سے کیا مراد ہے ؟ انہوں نے کہا: کہ وہ اپنا ہاتھ زیادہ بلند نہ کرے یعنی اتنا نہ بلند کرے کہ اس کی بغلیں نظر آنے لگیں ۔
أبي ماجد الحنفي، ← يحيى بن عبد الله التيمي، ← الثَّوْرِيُّ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13519
13520 - عیسیٰ بن ابو عزہ بیان کرتے ہیں؛ میں نے عامر شعبی کے پاس موجود تھا جب ایک شخص پر حد قذف کے سلسلے میں حد جاریہو رہی تھی تو وہ اس بات سے منع کر رہے تھے کہ اس کے سر پر ضرب لگائی جائے ۔
ضَرْبِ رَأْسِ رَجُلٍ قُذِفَ وَهُوَ يُضْرَبُ» ← شَهِدْتُ عَامِرًا، «يَنْهَى ← عيسى بن أبي عزة ← اِسْرَائِیْلُ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13520
ابن جریح بیان کرتے ہیں: عبداللہ بن عبید اللہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے : حضرت عمر بن خطاب کی سزا دینے کے لئے ایک شخص کو مقرر کیا ہوا تھا عبداللہ بن ابو ملیکہ حدود کو جاری کیا کرتے تھے ان دنوں مکہ کے گورنر محر زبن حارثہ تھے پھر انہوں نے عبداللہ بن ابو ملیکہ سے کہا: جب تم کوڑا مارنے لگو تو اس وقت تک نہ مارنا جب تک تم چھڑی سے پھل اتار نہیں لیتے یہاں تک کہ اسے نرم نہیں کر لیتے ۔
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13521