مصنف عبدالرزاق · كتاب الطهارة ‹ بَابُ اغْتِسَالِ الْجُنُبِ · حديث 994
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ خَالِدٍ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «يُفِيضُ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثًا» قَالَ: «ثُمَّ أَشَارَ عَبْدُ اللَّهِ فَأَهْوَى بِكَفَّيْهِ جَمِيعًا، وَلَمْ يَجْمَعْ أَطْرَافَ الْكَفَّيْنِ إِلَى أَصْلِهِمَا، وَلَكِنْ كَأَنَّهُ بَسَطَهُمَا شَيْئًا مِنْ بَسْطٍ، ثُمَّ غَرَفَ بِهِمَا» قَالَ: «فَأَفَاضَ عَلَى رَأْسِهُ ثَلَاثًا». «يَأْثُرُ ذَلِكَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
ابن جریح بیان کرتے ہیں : میرے والد نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ اُنہوں نے حضرت عبداللہ بن خالد کو سنا جن سے غسل جنابت کے بارے میں سوال کیا گیا تو اُنہوں نے بتایا : نبی اکرم ﷺ اپنے سر پر تین پرتبہ پانی بہاتے تھے ۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر عبداللہ نے اشارہ کر کے بتایا اُنہوں نے اپنے دونوں ہاتھ ملا کر بڑھائے اور ہتھیلی کو اُن کی اصل تک جمع نہیں کیا ۔ بلکہ یوں تھا جیسے اُنہوں نے اُسے کچھ ملایا ہوا ہے پھر اُنہوں نے اُن دونوں سے چلو بنایا پھر اپنے سر پر تین مرتبہ بہایا ۔ حضرت عبداللہ بن خالد نے یہ روایت نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے نقل کی ہے ۔
أَبِي ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Purity › The side bathing door · Hadith 994
