مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الطَّلَاقِ ‹ بَابُ الرَّجْمِ، وَالْإِحْصَانِ · حديث 13334
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: زَنَيْتُ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ ثُمَّ قَالَهَا الثَّانِيَةَ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَالَهَا الثَّالِثَةَ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَالَ الرَّابِعَةَ. فَقَالَ: «ارْجِمُوهُ» قَالَ عَطَاءٌ: فَجَزَعَ فَفَرَّ، فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: فَرَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ: " فَهَلَّا تَرَكْتُمُوهُ؟ فَلِذَلِكَ يَقُولُونَ: إِذَا رَجَعَ بَعْدَ الْأَرْبَعِ أُقِيلَ وَلَمْ يُرْجَمْ، وَإِذَا اعْتَرَفَ عِنْدَ غَيْرِ الْإِمَامِ لَمْ يَكُنْ ذَلِكَ شَيْئًا حَتَّى يَعْتَرِفَ عِنْدَ الْإِمَامِ أَرْبَعًا "
13334 - ابن جریح بیان کرتے ہیں: عطا ء نے مجھے یہ بات بتائی ہے : ایک شخص نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کی : میں نے زنا کا ارتکاب کیا ہے نبی اکرمﷺ نے اس سے منہ پھیر لیا اس نے دوسری مرتبہ عرض کی تو نبی اکرمﷺ نے پھر اس سے منہ پھیر لیا اس نے تیسری مرتبہ عرض کی تو نبی اکرمﷺ نے پھر اس سے منہ پھیر لیا اس نے چوتھی مرتبہ عرض کی تو نبی اکرمﷺ نے فرمایا: تم لوگ سنگسار کر دو۔ عطا ء بیان کرتے ہیں: تو وہ گھبرا کر بھاگ کھڑا ہوا بعد میں نبی اکرمﷺ کو اس بارے میں بتایا گیا تو لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ! وہ بھاگ کھڑا ہوا تھا نبی اکرمﷺ نے فرمایا: تم نے اسے چھوڑ کیوں نہیں دیا؟
عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › Chapter of stoning, and compassion · Hadith 13334
