13505 - ابنابو نجیح نے مجاہد کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کیا ہے : تو ان دونوں کی سزا میں مو منین کا ایک گروہ موجود ہو ۔ مجاہد کہتے ہیں: یہاں طائفہ سے مراد ایک سے لے کے ایک ہزار تک ا فراد ہیں ۔ راوی بیان کرتے ہیں: عطا ء فرماتے ہیں: اس سے مراد دو یا اس سے زیادہ افراد ہیں۔
معمر نے کلبی کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کیا ہے : اور اللہ کے دین کے معاملے میں تمہیں ان دونوں سے ہمدردی محسوس نہ ہو۔ کلبی فرماتے ہیں:اس سے مراد حدود کو معطل کرنا ہے ۔
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13507
13508 - ابن جریح نے عطا ء کا یہ بیان نقل کیا ہے : زنا کرنے والے کو جو کوڑے لگائے جائیں گے وہ اس شخص سے زیادہ سخت ہوں گے جس کو زنا کا جھوٹا الزام لگانے یا شراب نوشی کی سزا دی جا رہی ہو اور زنا کا جھوٹا الزام لگانے یا شراب نوشی کے کوڑے ایک جیسے ہوں گے ۔
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13508
13509 - اسماعیل نامی راوی نے حسن بصری کا یہ قول نقل کیا ہے : زنا کا جھوٹا الزام لگانے کی حد کے مقابلے میں زنا کی حد زیادہ سخت ہو گی اور شراب نوشی کے مقابلے میں زنا کا جھوٹا الزام لگانے کی سزا زیادہ سخت ہو گی ۔
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13509
13510 - ابن عیینہ نےھ سعد بن ابراہیم کا یہ بیان نقل کیا ہے : میں اپنے والد کے بارے میں گواہی دے کر یہ بات بتاتا ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ بات بتائی تھی : ان کی والدہ نے ایک بکری کی کھال اتارنے کا حکم دیا یہ اس وقت کی بات ہے جب حضرت عمر نے ابو بکر کو کوڑے لگوائے تھے اس خاتون نے بکری کی وہ کھال ان صاحب کو پہنا دی تھی جس کی وجہ یہ تھی کہ کوڑا بہت سخت تھا۔
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13510
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13511
13512 - معمر نے قتادہ کا یہ بیان نقل کیا ہے : زنا کی حد جاری کرتے ہوئے زیادہ زور لگایا جائے گا جبکہ زنا کا الزام لگانے یا شراب نوشی کی سزا میں ہاتھ ہلکا ر رکھا جائے گا ۔
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13512
13513 - معمر نے زہری کا یہ بیان نقل کیا ہے : زنا اور زنا کا الزام لگانے کے کوڑے لگاتے ہوئے زور لگایا جائے گا اور شراب نوشی کی سزا میں ہاتھ ہلکا رکھا جائے گا۔
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13513
13514 - ابن جریح بیان کرتے ہیں: میں نے عبداللہ بن ابو ملیکہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے عبدالملک بن مروان ہمدانی کو بھیجا گیا تاکہ وہ ایوب ہمدانی پر حد قائم کریں اور صفوان بن صفوان پر حد جاری کریں وہ نئے کوڑے کے ذریعے ان کی پٹائی کریں جس کے ذریعے پہلے کسی کو کورے نہیں مارے گئے تھے انہوں نے کہا: تم اپنا ہاتھ بلند کرو یہاں تک کہ تمہاری بغلیں دکھائی دینے لگیں پھر تمہارے لئے کافی ہو گا ۔
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13514
13515 - یحییٰ بن ابو کثیر بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ! میں نے قابل حد جرم کا ارتکاب کیا ہے تو آپ مجھ پر حد قائم کریں نبی اکرمﷺ نے شاخ منگوائی جس پر پھل موجود تھا آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جی نہیں اس سے چھوٹی شاخ لے کر آؤ تو ایک شاخ لائی گئی جس کا کنارہ ٹوٹا ہوا تھا نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جی نہیں ا س سے بڑی شاخ لے کر آؤ تو پھر ایک درمیانی درجے کی شاخ لائی گئی نبی اکرمﷺ کے چہرہ پر غصے کے آثار نمایاں تھے آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر ظاہری اور باطنی فحش کام حرام قرار دیے ہیں تم میں سے جو شخص ایسے کسی کام کا مرتبک ہو تو اسے اللہ تعالیٰ کے ہردے پر پر دہ رکھنا چاہیے۔
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13515
13516 - ابو عثمان نہدی بیان کرتے ہیں: حضرت عمر کے پاس ایک شخص کو لایا گیا جس پر حد جاری ہوئی تھی حضڑت عمر کے حکم کے تحت ایک شاخ کو لایا گیا وہ ایسی شاخ تھی جس میں سختی پائی جاتی تھی تو حضرت عمر نے فرمایا: میں اس سے ذرا نرم چاہتا ہوں تو پھر ایک ایسی شاخ لائی گئی جو زیادہ نرم تھی تو انہوں نے فرمایا: میں اس سے ذرا زیادہ سخت چاہتا ہوں ۔
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door striking the frontiers, and did the Prophet, peace and blessings of God be upon him, hit the whip · Hadith 13516