مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الطَّلَاقِ ‹ بَابُ الْمَرْأَتَيْنِ تَدَّعِيَانِ · حديث 13481
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: " بَيْنَمَا امْرَأَتَانِ رَاقِدَتَانِ مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا صَبِيٌّ لَهَا وَذَلِكَ أَوَّلُ مَا [ص:362] بُنِيَتِ الْبَصْرَةُ جَاءَ الذِّئْبُ فَخَطَفَ بِأَحَدِ الصَّبِيَيْنِ، فَادَّعَتْ كُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا الْبَاقِي مِنَ الصَّبِيَيْنِ فَرُفِعَ أَمْرُهُمَا إِلَى كَعْبِ بْنِ سُورٍ فَدَعَا أَرْبَعَةً مِنَ الْقَافَةِ، ثُمَّ دَعَا بِرَمْلٍ فَبَسَطَ، ثُمَّ دَعَا أَحَدَ الْفَرِيقَيْنِ، فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَمْشُوا فِي الرَّمْلِ، ثُمَّ مَشَى الْآخَرُونَ، ثُمَّ جَاءَ بِالصَّبِيِّ فَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الرَّمْلِ، ثُمَّ فَرَّقَ الْقَافَةَ فَدَعَاهُمْ رَجُلًا رَجُلًا فَسَأَلَهُمْ فَجَعَلَ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ يَنْسُبُهُ إِلَى أَحَدِ الْفَرِيقَيْنِ، فَيَقُولُ هَذَا ابْنِ عَمِّهِ، وَهَذَا كَذَا مِنْهُ حَتَّى اتَّفَقُوا عَلَى ذَلِكَ كُلُّهُمْ، ثُمَّ جَمَعَهُمْ، فَقَالَ: أَتَشْهَدُونَ أَنَّهُ مِنْهُمْ؟ قَالُوا: نَعَمْ قَالَ: فَشَهِدَ أَرْبَعَةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ لِا أَجِدُ لَكُمْ قَضَاءً غَيْرَ هَذَا إِنِّي لَسْتُ بِسُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ "
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ دو خؤاتین سوئی ہوئی تھیں ان میں سے ہر ایک کے ساتھ اس کا بچہ موجود تھا یہ اس وقت کی بات ہے جب بصرہ شہر نیا نیا تعمیر ہوا تھا ایک بھیڑیا آیااور دو بچوں میں سے ایک کو اچک کر لے گیا تو ان دو بچوں میں سے جو بچے باقی بچا تھا اس کے بارے میں دونوں میں سے ہپر ایک خاتون نے دعویٰ کر دیا یہ مقدمہ کعب بن سور کے سامنے پیش کیا گیا انہوں نے چار قیافہ شناس کو بلائے ان قیافہ شناس افراد نے ریت منگوا کر اسے بچھایا اور دونوں فریقوں میں سے ہر ایک کو اس ریت پر چلنے کو کہا پھر بچے کو لا کر اُس کا پاؤں ریت پر رکھا گیا اس کے بعد کعب بن سور چاروں قیافہ شناس افراد کو الگ الگ بلوا کر ان سے دریافت کیا تو ان میں سے ہر ایک نے اپنی رائے پیش کی ۔
ابْنِ سِيرِينَ، ← أَيُّوبَ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door of the two women supplication · Hadith 13481
