مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الطَّلَاقِ ‹ بَابُ الرَّجُلِ يَشْهَدُ عَلَى نَفْسِهِ أَكْثَرَ مِنْ أَرْبَعِ شَهَادَاتٍ · حديث 13385
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: ثَيِّبٌ شَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ رَجَعَ قَبْلَ أَنْ يُتِمَّ أَرْبَعًا أَوْ يُكَبِّرَ قَالَ: يُنَكَّلُ بِهِمَا. قَالَ: غَيْرُ حَدٍّ، قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: وَأَقُولُ: ذَكَرَ أَمْرَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ الَّتِي قَضَى فِيهَا عَبْدُ الْمَلِكِ. وَقَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: سَمِعْتُ بَعْضَ أَصْحَابِنَا، يُحَدِّثُ، عَنِ امْرَأَةٍ بِالْيَمَنِ اعْتَرَفَتْ عَلَى نَفْسِهَا بِالزِّنَا، فَكَتَبَ فِيهَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ إِلَى عَبْدِ الْمَلِكِ فَكَتَبَ أَنِ احْبِسْهَا سَنَةً، ثُمَّ سَلْهَا بَعْدَ كُلِّ ثَلَاثَةِ أَشْهُرٍ، فَإِنِ اعْتَرَفَتْ أَرْبَعَ مِرَارٍ فَارْجُمْهَا، فَاعْتَرَفَتْ بَعْدَ ثَلَاثَةٍ أَوْ سِتَّةِ أَشْهُرٍ أَوْ تِسْعَةِ شُهُورٍ، ثُمَّ نَكَلَتْ بَعْدَ اثْنَيْ عَشَرَ شَهْرًا، فَتُرِكَتْ لَا نَرَى إِلَّا أَنَّ اعْتِرَافَهَا الْأَوَّلَ كَانَ عِنْدَهُ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا "
ابن جریح بیان کرتے ہیں: میں نے عطا ء سےد ریافت کیا: ایک شادی شدہ شخص اپنے خلاف تین مرتبہ گواہی دے دیتا ہے پھر وہ چار مرتبہ مکمل ہونے سے پہلے رجوع کر لیتا ہے یا تکبیر کہہ دیتا ہے تو اُنہوں نے فرمایا: دونوں مرتبہ میں اسے سزا دی جائے گی انہوں نے فرمایا: اس پر حد جاری نہیں ہو گی ۔ ابن جریح کہتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں کہ انہوں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ کا معاملہ ذکر کیا جس کے بارے میں عبدالملک نے فیصلہ دیا تھا ابن جریح بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے بعض اصحاب کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ یمن سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے زنا کرنے کا اعتراف کر لیا تو محمد بن یوسف نامی شخص نے اس عورت کے بارے میں خلیفہ عبدالملک کو خط لکھا تو خلیفہ نے لکھا کہ تم اس عورت کو ایک سال کے لئے قید رکھو پھر ہر تین مہینے کے بعد اس عورت سے دریافت کرو اگر وہ چار مرتبہ اعتراف کر دے تو اسے سنگسار کر دینا۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › Gate of the man bears witness to himself more than four testimonies · Hadith 13385
