مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الطَّلَاقِ ‹ بَابٌ عِتْقِ وَلَدِ أُمِّ الْوَلِدِ · حديث 13253
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ رَوْحَ بْنَ زِنْبَاعٍ اسْتَسَرَّ وَلِيدَةً لَهُ، فَوَلَدَتْ، ثُمَّ أَنْكَحَهَا غُلَامًا لَهُ، فَوَلَدَتْ لَهُ، فَجَاءَ عَبْدَ الْمَلِكِ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: «أَوْلَادُهَا لَكَ حَيَّا وَمَيِّتًا»
13253 - ابن جریح بیان کرتے ہیں: انہیں عمر بن عبدالعزیز نے یہ بات بتائی کہ روح بن زنبا ع نے ایک کنیز کو رکھا اس کنیز نے ایک بچے کو جنم دیا پھر روح نے اس کی شادی اپنے غلام کے ساتھ کر دی تو اس کنیز نے اس غلام کے بچے کو جنم دیا پھر روح عبدالملک کے پاس ایا اور اس کے سامنے یہ بات ذکر کی تو خلیفہ نے کہا: اس کنیز کی اولاد تمہاری اولاد شمار ہو گی تمہاری زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی ۔
عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › Section on the release of the mother's son · Hadith 13253
