مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الطَّلَاقِ ‹ بَابٌ الشِّغَارُ وَالصَّدَاقُ، وَهَلْ يَنْكِحُ الرَّجُلُ أَمَتَهُ بِغَيْرِ مَهْرٍ · حديث 13144
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: " قَالُوا فِي الْأَمَةِ يُنْكِحُهَا سَيَّدَهَا، وَيُصْدِقُهَا زَوْجَهَا، وَيُعْطِي بَعْضَ الصَّدَاقِ وَيَبْقِي بَعْضَهُ، وَيُعْتِقُهَا سَيِّدُهَا. قَالُوا: لِسَيِّدِهَا مَا بَقِي مِنْ صَدَاقِهَا عَلَى زَوْجِهَا كَمَا لَوْ آجَرَهَا رَجُلًا، فَكَانَتْ إِجِارَتُهَا عَلَيْهِ، ثُمَّ أَعْتَقَهَا كَانَتِ الْإِجَارَةُ لِسَيِّدِهَا "
13144 - ابن جریح بیان کرتے ہیں: لوگوں نے کنیز کے بارے میں یہ کہا ہے جس کی شادی اس کا آقا کروا دیتا ہے اور اس کا شوہر اس کا مہر مقرر کرتا ہے اور مہر کا کچھ حصہ ادا کر دیتا ہے اور کچھ باقی رہ جات اہے اس کے بعد کنیز کا آقا اسے آزاد کر دیتا ہے تو لوگ یہ کہتے ہیں : شوہر کے ذمہ مہر کی جتنی رقم باقی تھی وہ اس کنیز کے آقا کو ملے گی یہ اسی طرح ہو گا جیسے اس شخص نے کسی کو مزدوررکھا ہوتا تو اب اس کی مزدوری اس شخص کے ذمہ ہوتی اور پھر اگر وہ شخص اسے آزاد کر دیتا تو مزدوری اس کے آقا کو ملنی تھی ۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door of vacancy and dowry, and can a man marry his slave without a dowry? · Hadith 13144
