مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الطَّلَاقِ ‹ بَابٌ الْعَبْدُ يَغُرُّ الْحُرَّةَ · حديث 13072
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: قُلْتُ لَهُ: عَبْدٌ تَزَوَّجَ حُرَّةً غَرَّهَا بِنَفْسِهِ، زَعَمَ أَنَّهُ حُرٌّ، وَسَاقَ إِلَيْهَا مَالَا لِسَيِّدِهِ قَالَ: «مَا وَجَدَ مِنْ مَالِهِ بِعَيْنِهِ أَخَذَهُ، وَمَا اسْتَهْلَكَتْ فَلَا شَيْءَ عَلَيْهَا، فَإِنْ كَانَ الْمَالُ لِلْعَبْدِ فَهُوَ لَهَا». وَأَقُولُ أَنَا وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ: «مَالِي وَمَالُ عَبْدِي سَوَاءٌ، يَأْخُذُهُ مِنْهَا، وَيَكُونُ لَهَا مِثْلَ صَدَاقِ نِسَائِهَا»
13072 - ابن جریح نے عطا ء کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : میں نے ان سے کہا: ایک غلام کسی آزاد عورت کے ساتھ شادی کر لیتا ہے اور اپنی ذات کے حوالے سے اس عورت کو دھوکہ دے دیتا ہے اور یہ بیان کرتا ہے کہ وہ تو آزاد شخص ہے اور پھر وہ غلام اس عورت کو اپنے آقا کا مال دے دیتا ہے تو عطا ء نے فرمایا: اس کا آقا اپنا مال جو بعینہ پائے گا اسے حاصل کر لے گا اور جو مال ہلاک ہو جائے گا اس کی اسائیگی عورت پر لازم نہیں ہو گی لیکن اگر وہ مال گلام ہی کی ملکیت ہو تو وہ مال عورت کے پاس ہی رہے گا ۔
عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door of the servant deceives the free · Hadith 13072
