مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ الْقُنُوتِ · حديث 4969
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ، يَأْثِرُ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فِي الْقُنُوتِ: أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ، وَالْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ، وَأَلِّفْ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ، وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِهِمْ، وَانْصُرْهُمْ عَلَى عَدُوِّكَ وَعَدُوِّهِمْ، اللَّهُمَّ الْعَنْ كَفَرَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ رُسُلَكَ وَيُقَاتِلُونَ أَوْلِيَاءَكَ، اللَّهُمَّ خَالِفْ بَيْنَ كَلِمَتِهِمْ، وَزَلْزِلْ أَقْدَامَهُمْ، وَأَنْزِلْ بِهِمْ بَأْسَكَ الَّذِي لَا تَرُدُّهُ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ، بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، اللَّهُمَّ إِنَّا، نَسْتَعِينُكَ، وَنَسْتَغْفِرُكَ، وَنُثْنِي عَلَيْكَ وَلَا نَكْفُرُكَ، وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ يَفْجُرُكَ، بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ، وَلَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُ، وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ، نَرْجُو رَحْمَتَكَ، وَنَخَافُ عَذَابَكَ، إِنَّ عَذَابَكَ بِالْكُفَّارِ مُلْحَقٌ» قَالَ: وَسَمِعْتُ عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ يَقُولُ: الْقُنُوتُ قَبْلَ الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ مِنَ الصُّبْحِ، وَذُكِرَ أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّهُمَا سُورَتَانِ مِنَ الْقُرْآنِ فِي مُصْحَفِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَأَنَّهُ يُوتِرُ بِهِمَا كُلَّ [ص:112] لَيْلَةٍ، وَذُكِرَ أَنَّهُ يَجْهَرُ بِالْقُنُوتِ فِي الصُّبْحِ، قُلْتُ: فَإِنَّكَ تَكْرَهُ الِاسْتِغْفَارَ فِي الْمَكْتُوبَةِ فَهَذَا عُمَرُ قَدِ اسْتغْفَرَ قَالَ: قَدْ فَرَغَ، هُوَ فِي الدُّعَاءِ فِي آخِرِهَا
4969 - عبید بن عمیر حضرت عمر بن خطاب کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: کہ وہ دعائے قنوت میں یہپرھا کرتے تھے : اے اللہ! تو مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کی مغفرت کر دے اُن کے اندر بہتری ڈال دے اُن کے دلوں میں اُلفت پیدا کر دے اُن کے دلوں میں ایمان اور حکمت رکھ دے انہیں اپنے نبی کے دین پر ثابت قدم رکھ اور اُنہیں یہ چیز عطا ء کر دے کہ وہ اُس عہد کو پورا کرے جو عہد تو نے اُن سے لیا ہے اور تو اپنے اور اُن کے دشمنوں کے خلاف اُ ن کی مدد فرما اور ہمیں اُن میں شامل کر دے ۔ امام عبدالرزاق بیان کرتے ہیں: اگر میں امام ہوں تو پہلے یہ کلمات پڑھو ں گا پھر یہ دعا مانگوں گا : اے اللہ! تو مجھے اُن لوگوں میں ہدایت عطا ء کر دے جنہیں تو نے ہدایت عطا ء کی ہے ۔ ہم تیرا کفر نہیں کرتے ہم تجھ پر ایمان رکھتے ہیں اور جو شخص تیری نافرمانی کرتا ہے اُس سے لاتعلق ہو جاتے ہیں اور اُسے چھوڑ دیتے ہیں اے اللہ! ہم تیری عبادت کرتے ہیں تیرے ہی لیے نماز ادا کرتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں تیری ہی طرف رجوع کرتے ہیں ور تیری رحمت کے اُمیدوار ہیں تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں بےشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچ جائے گا اے اللہ! کافروں کو عذاب دے اُن کے دلوں میں رغب ڈال دے اے اللہ! کافروں کو عذاب دے یعنی اہل کتا ب کو جو تیرے راستے سے روکتے ہیں اور تیرے رسولوں کو جھوٹا قرار دیتے ہیں تیرے دوستوں کے ساتھ جنگ کرتے ہیں ۔
عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › The section of Qunoot · Hadith 4969
