مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ الْقُنُوتِ · حديث 4957
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَمُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ بِالْخَيْفِ يَقُولَانِ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْنُتُ بِهَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ، وَفي الْوِتْرِ بِاللَّيْلِ: «اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ، إِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ»
4957 – ابن جریح بیان کرتے ہیں: مجھے اُس شخص نے یہ بات بتائی ہے جس نے حضرت عبداللہ بن عباس کو اور حضرت محمد بن علی کو خفیف میں یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ نبی اکرمﷺ صبح کی نماز میں اور رات کے وقت وتر کی نماز میں ان کلمات کے ذریعہ دعائے قنوت پڑھتے تھے ۔ اے اللہ! جنہیں تو نے ہدایت دی ہے اُن میں مجھے بھی ہدایت دے اور جنہیں تو نے عافیت عطا ء کی ہے اُن میں مجھے بھی عافیت عطا ء کر جن کا تو ولی بنا ہے اُن میں میرا بھی ولی بن جا جو کچھ تو نے مجھے عطا ء کیا ہے اُس میں میرے لیے برکت رکھ دے اور تو نے جو فیصلہ دیا ہے اُس کے شر سے مجھے بچا لے بے شک تو فیصلہ دیتا ہے تیرے خلاف فیصلہ نہیں دیا جا سکتا جس کا تو نگران ہو وہ ذلت حاصل نہیں کرتا اے ہمارے پروردگار تو برکت والا ہے اور بلند و بر تر ہے ۔
مَنْ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › The section of Qunoot · Hadith 4957
