مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ الِاسْتِسْقَاءِ · حديث 4913
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ عُمَرَ، اسْتَسْقَى بِالْمُصَلَّى، فَقَالَ لِلْعَبَّاسِ [ص:93]: قُمْ فَاسْتَسْقِ، فَقَامَ الْعَبَّاسُ، فَقَالَ: «اللَّهُمَّ إِنَّ عِنْدَكَ سَحَابًا، وَإِنَّ عِنْدَكَ مَاءً فَانْشُرِ السَّحَابَ , ثُمَّ أَنْزِلْ فِيهِ الْمَاءَ، ثُمَّ أَنْزِلَهُ عَلَيْنَا، فَاشْدُدْ بِهِ الْأَصْلَ، وَأَطِلْ بِهِ الزَّرْعَ، وَأَدِرَّ بِهِ الضَّرْعَ، اللَّهُمَّ شَفِّعْنَا فِي أَنْفُسِنَا وَأَهْلِينَا، اللَّهُمَّ إِنَّا شَفَعْنَا إِلَيْكَ عَمَّنْ لَا مَنْطِقَ لَهُ عَنْ بَهَائِمِنَا وَأَنْعَامِنَا، اللَّهُمَّ اسْقِنَا سَقْيًا وَادِعَةً بِالِغَةً، طَبَقًا، عَامًّا، مُحْيِيًا، اللَّهُمَّ لَا نَرْغَبُ إِلَّا إِلَيْكَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، اللَّهُمَّ إِنَّا نَشْكُو إِلَيْكَ سَغَبَ كُلِّ سَاغِبٍ، وَغُرْمَ كُلِّ غَارِمٍ، وَجُوعَ كُلِّ جَائِعٍ، وَعُرْيَ كُلِّ عَارٍ، وَخَوْفَ كُلِّ خَائِفٍ فِي دُعَاءِ لَهُ»
4913 - حضرت عبداللہ بن عباس بیان کرتے ہیں: حضرت عمر نے عید گاہ میں بارش نزول کی دعا کی اُنہوں نے حضرت عباس سے فرمایا: آپ اُٹھیں اور آپ بارش کے نزول کی دعا کریں ۔ تو حضرت عبا س کھڑے ہوئے اُنہوں نے یہ دعا کی : اے اللہ! تیرے پاس بادل ہیں تیرے پاس پانی ہے تو بادلوں کو پھیلا دے اور اُس میں پانی ڈال دے اور اُس پانی کو ہم پر نازل کر دے اور اُص کے ذریعہ اصل کو مضبوط کر دے اور کھیت کو طویل کر دے تھنوں کو وزنئ کر دے اے اللہ! ہماری اپنی جانوں اور ہمارے گھر والوں کے بارے میں ہماری شفاعت کر قبول کر لے اے اللہ! ہم تیری بارگاہ میں اُن لوگوں کی طرف سے شفاعت لے کر حاضر ہوئے ہیں جن کو گویا کی قوت نہیں ہے جن کا تعلق جانوروں اور مویشیوں سے ہے اے اللہ! ہمیں اس طرح سے سیراب کر دے جو بھر پور ہو ایک دوسرے کہ اوپر نیچے ہو عمومی ہو اور زندگی دینے والا ہو اے اللہ! ہم صرف تیری بارگاہ میں رغبت رکھتے ہیں صرف تو ہی ایک معبود ہے تیرا کوئی شریک نہیں ہے اے اللہ! ہم تیری بارگاہ میں ہر قحط زدہ کے قحط ہر قرض خواہ کے قرض کی ہر بھوکے کی ہر برہنہ شخص کی بر ہنگی کی اور ہر خوفزدہ شخص کے خوف کی شکایت کرتے ہیں اس دعا میں جواس کے لیے ہو ۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ عُمَرَ اسْتَسْقَى ← عِكْرِمَةَ، ← حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › The door to redness · Hadith 4913
