مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْعُقُولِ ‹ بَابُ الْمُوضِحَةِ · حديث 17317
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى قَالَ: «كَتَبَ عُمَرُ إِلَى الْأَجْنَادِ، وَلَا نَعْلَمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِيمَا دُونَ الْمُوضِحَةِ بِشَيْءٍ» قَالَ: وَقَضَى عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِي الْمُوضِحَةِ بِخَمْسٍ مِنَ الْإِبِلِ أَوْ عَدْلِهَا مِنَ الذَّهَبِ أَوِ الْوَرِقِ، وَفِي مُوضِحَةِ الْمَرْأَةِ بِخَمْسٍ مِنَ الْإِبِلِ أَوْ عَدْلِهَا مِنَ الذَّهَبِ أَوِ الْوَرِقِ
17317 - سلیمان بن موسیٰ بیان کرتے ہیں: حضرت عمر نے مختلف لشکروں کی طرف یہ خط لکھا تھا کہ ہمارے علم کے مطابق نبی اکرمﷺ نے موضحہ سے چھوٹے زخم کے بارے میں کسی ادائیگی کا فیصلہ نہیں دیا ہے ۔ راوی بیان کرتے ہیں: حضرت عمر بن خطاب نے موضحہ میں پانچ اونٹوں یا اس کے برابر سونے یا چاندی کی ادائیگی کا فیصلہ دیا تھ ااور عورت کے موضحہ زخم میں پانچ اونٹوں یا اس کے برابر سونے یا چاندی کی ادائیگی کا فیصلہ دیا تھا ۔
عُمَرُ إِلَى الْأَجْنَادِ، وَلَا نَعْلَمُ ← سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Minds › The clarification section · Hadith 17317
