مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْعُقُولِ ‹ بَابُ الْمُحَارَبَةِ · حديث 18541
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ , عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ , عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: «قَدِمَ عَلَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجَالٌ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ قَدْ مَاتُوا هَزَلًا فَأَمَرَ بِهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى لِقَاحِهِ يَشْرَبُوا مِنْهَا حَتَّى صَحُّوا ثُمَّ غَدَوْا عَلَى لِقَاحِهِ فَسَرَقُوهَا فَطُلِبُوا فَأُتِيَ بِهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمُ وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ» قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: " فَنَزَلَتْ فِيهِمْ هَذِهِ الْآيَةُ: {إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ} [المائدة: 33] قَالَ: فَتَرَكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمْلَ الْأَعْيُنِ بَعْدُ "
18541 - حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ کی خدمت میں بنو فضالہ سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ حاضر ہوئے جو کمزوری کی وجہ سے مرنے کے قریب تھے نبی اکرمﷺ نے انہیں حکم دیا وہ آپ کی اونٹنیوں کے پاس چلے گئے تاکہ ان کا دودھ پییں یہاں تک کہ جب وہ لوگ تندرست ہوئے تو وہ اونٹنیوں کے پاس آئے انہوں نے ان اونٹنیوں کو چوری کیا ان کی تلاش میں لوگ روانہ کیے گئے انہیں پکڑ کر نبی اکرمﷺ کی خدمت میں لایا گیا تو نبی اکرمﷺ نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کٹوا دیے اور ان کی آنکھوں میں سلائیں ا پھروا دیں۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← صَالِحٍ مَوْلَی التَّوْأمَۃِ ← إِبْرَاهِيمَ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Minds › The section of war · Hadith 18541
