مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ هَلْ يَؤُمُّ الرَّجُلُ جَالِسًا · حديث 4086
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: «أَحَبُّ إِلَيَّ إِذَا اشْتَكَى الْإِمَامُ أَنْ يُؤَمِّرَ مَنْ يُصَلِّي بِالنَّاسِ إِذَا كَانَ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يُصَلِّيَ إِلَّا قَاعِدًا» قَالَ: «وَإِنْ صَلَّى الْإِمَامُ قَاعِدًا فَالسُّنَّةُ»، قُلْتُ: فَإِنْ صَلَّى قَاعِدًا أُصَلِّي مَعَهُ أَوْ أَدَعُهُ؟ قَالَ: «بَلْ صَلِّ مَعَهُ، أَتَرْغَبُ عَنْ سَنَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟» قَالَ: «وَأَحَبُّ إِلَيَّ أَنْ يُقَدِّمُوا غَيْرَهُ مِنْهُمْ»
4086 - عطا ء بیان کرتے ہیں: میرے نزدیک زیادہ محبوب بات یہ ہے جب امام بیمار ہو گئے تو وہ کسی شخص کو یہ ہدایت کرے کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے جبکہ امام صرف بیٹھ کر ہی نماز پرھنے کی اسطاعت کرھتا ہو ۔ عطا ء یہ فرماتے ہیں: اگر امام بیٹھ کر نمز پڑھا دیتا ہے تو یہ بھی سنت سے ثابت ہے ۔ میں نے دریافت کیا: اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھا دیتا ہے تو کیا میں اُس کی اقتدا میں نماز ادا کروں گا ؟ یا امام کو ترک کر دوں گا ؟ اُنہوں نے جواب دیا: جی نہیں ! بلکہ تم اُس کی اقتدا میں نماز ادا کرو گے کیا تم نبی اکرمﷺ کی سنت سے منہ موڑنا چاہتے ہو ؟ اُنہوں نے یہ بات کہی ہے کہ مجھے یہ بات زیادہ پسند ہے کہ لوگ امام کی بجائے کسی دوسرے شخص کو آگے کر دیں ۔
عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › Door Does the seated man lead? · Hadith 4086
