مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ هَلْ يُصَلِّي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ · حديث 4016
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ رَبِّهِ بْنَ سَعِيدٍ، أَخُو يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ يُحَدِّثُ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: خَرَجَ إِلَى الصُّبْحِ، فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصُّبْحِ، وَلَمْ يَكُنْ رَكَعَ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، فَصَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَامَ حِينَ فَرَغَ مِنَ الصُّبْحِ، فَرَكَعَ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، فَمَرَّ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟» فَأَخْبَرَهُ، فَسَكَتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَضَى وَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا
4016 - عبدرب بن سعید جو یحییٰ بن سعید کے بھائی ہیں وہ اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ وہ صبح کی نماز ادا کرنے کے لیے گئے نبی اکرمﷺ صبح کی نماز شروع کر چکے تھے اُن کے دادا نے ابھی فجر کی دو رکعات سنتیں ادا نہیں کیں تھیں اُنہوں نے نبی اکرمﷺ کے ساتھ فجر کی نماز ادا کی جب وہ فجر کی نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو وہ کھڑے ہوئے اور اُنہوں نے فجر کی دو رکعات سنتیں ادا کیں ۔ نبی اکرمﷺ اُن کے پاس سے گزرے تو آپ نے دریافت کیا : یہ کون سی نماز ہے ؟ اُنہوں نے نبی اکرمﷺ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرمﷺ خاموش رہے اور تشریف لے گئے آپ نے کوئی بات ارشاد نہیں فرمائی ۔
جَدِّهِ، ← عَبْدَ رَبِّهِ بْنَ سَعِيدٍ، أَخُو يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 4016
