مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْمَنَاسِكِ ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي السَّفَرِ · حديث 9235
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَاَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَفَلَ مِنْ سَفَرٍ فَمَرَّ بِفَدْفَدٍ أَوْ نَشَزٍ مِنَ الْأَرْضِ، كَبَّرَ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ثُمَّ قَالَ: «آئِبُونَ، تَائِبُونَ، عَابِدُونَ، سَاجِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ، صَدَقَ اللَّهُ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ»
9235 - حضرت عبداللہ بن عمر بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرمﷺ کسی سفر سے واپس تشریف لاتے تو جب آپ کسی بلندی سے گزرتے تو تین مرتبہ اللہ اکبر کہتے تھے پھر یہ پڑھتے تھے : اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اُس کا کوئی شریک نہیں ہے بادشاہی اُسی کے لیے مخصوص ہے حمد اُسی کے لیے مخصوص ہے اور وہ ہرشے پر قدرت رکھتا ہے ۔ پھر آپ یہ پڑھتے تھے :ہم لوٹ کر آے والے ہیں توبہ کرنے والے ہیں سجد ہ کرنے والے ہیں اپنے ہ پروردگار کی حمد بیان کر نے والے ہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کو سچ ثابت کر دکھایا اُس نے اپنے بندہ کی مدد کی اور لشکروں کا تنہا اُس نے پسپا کر دیا ۔
ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Rituals › Chapter on saying about travel · Hadith 9235
