مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْمَنَاسِكِ ‹ بَابُ حَمْلِ مَاءِ زَمْزَمَ · حديث 9127
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي حُسَيْنٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَى سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو: «إِنْ جَاءَكَ كِتَابِي لَيْلًا فَلَا تُصْبِحَنَّ، أَوْ نَهَارًا فَلَا تُمْسِيَنَّ، حَتَّى تَبْعَثَ إِلَيَّ مَاءً مِنْ زَمْزَمَ» فَاسْتعَانَتِ امْرَأَةُ سُهَيْلٍ أُثَيْلَةَ الْخُزَاعِيَّةَ جَدَّةَ أَيُّوبَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زُهَيْرٍ، فَأَدْلَجَتَا وَجَوَارٍ مَعَهُمَا، فَلَمْ تُصْبِحَا حَتَّى فَرَتَا مُزَادَتَيْنِ فَزَعَبَتَاهُمَا، وَجَعَلَتَاهُمَا فِي كُرَّيْنِ غُوطِيَّيْنِ، ثُمَّ مَلَأَتْهُمَا مَاءً، فَبَعَثَتْ بِهِمَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ابن ابو حصین بیان کرتے ہیں:: نبی اکرمﷺ نے سہل کو خط میں یہ لکھا جب میرا یہ مکتوب تمہارے پاس پہنچے تو اگر رات ہو تو صبح ہونے سے پہلے اور اگر دن ہو تو شام ہونے سے پہلے تم مجھے آب زمزم بھیجوا دینا ۔ اس حوالے سے سہل بن عمرو کی اہلیہ اثیلہ خزاعیہ جو ایوب بن عبداللہ بن زہیر کی دادی ہیں اُنہوں نے بھی مدد کی ان دونوں نے مشکیزہ تیار کرنا شروع کیا کچھ کنیزو ں نے بھی ان دونوں کی مدد کی یہاں تک کہ اُنہوں نے مشکیزے تیار کر لیے اور اُنہیں اچھی طرح مضبوط کر لیا اور اُنہیں غوطہ کے بنے ہوئے دو تھیلوں میں محفوظ کر لیا پھر ان دونوں کو پانی سے بھر دیا اور پھر ان دونوں کو نبی اکرمﷺ کی طرف بھیجوا دیا ۔
ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Rituals › The door of Zamzam water lamb · Hadith 9127
